Type to search

قومی

ریلوے 22 مئی سے اسپیشل ٹرینوں پر میں ویٹنگ لسٹ شروع کرئے گا

دہلی،14مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں جاری کورونا بحران کے درمیان ریلوے کی ھرف سے ایک اور بڑی خبر آرہی ہے۔ ریلوے اب اسپیل ٹرینوں میں 22 مئی سے ویٹنگ ٹکٹ کی شروعات کرئے گا۔ ریلوئے بورڈ نے چہارشنبہ کو نہ صرف اپنی موجودہ اسپیشل ٹرینوں، بلکہ آئندہ سبھی ٹرینوں میں سفر کے لیے 22مئی سے ویٹنگ فہرست کی فرہمی شروع کرنے سے متعلق حکم جاری کیا ہے۔

موجودہ اسپیشل ٹرینوں میں صرف کنفرم ٹکٹ بک کیے جارہے ہیں۔ وہیں 22 مئی سے شروع ہورہی مسافروں کے واسطے 15مئی سے ٹکٹوں کی بکنگ میں ویٹنگ لسٹ میں ٹکٹ بک کرانے کی فراہمی ہوگی، اب اے سی 1، میں 20 ایگزیکٹو کلاس میں 20، 2اے سی میں 50، 3 اے سی میں 100، اے سی چیئر کار میں 100 اور سلیپر میں 200 تک ویٹنگ ٹکٹ کاٹے جائیں گے۔