Type to search

قومی

 پچاس روپے ہوا پلیٹ فارم کا ٹکٹ ، بھیڑ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا قدم

نئی دہلی،17مارچ(ذرائع ، اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے مدنظر ذیادہ بھیڑ کو کم کرنے کی کوشش کے تحت ریلوئے کے کچھ پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 سے بڑھا کر 50 روپئے کردیا ہے- ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشنوں پر بھیڑ کم کرنے کے لیے مغربی ،وسطی اور جنوبی ریلوے کے کچھ اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت بڑھا دی ہے-

ریلوے کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جارہی کوششوں کے تحت ریل انتظامیہ نے مغربی ،وسطی اور جنوبی ریلوے کے تحت آنےوالے کئی اسٹیشنوں پر بھیڑ کم کرنے کی غرض سے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت بڑھائی گئی ہے- ذرائع نے کہاکہ کچھ دنوں بعد صورتحال کا جائزہ لیاجائیگا اور حالات معمول پر آنے کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ پھر 10روپئے کردیاجائیگا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے مدنظر حکومت کئی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی جارہی ہے ۔