Type to search

ٹی وی اور فلم

راہول دیو برتھ ڈے اسپیشل: اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی

راہول دیو

فلمی ڈسک، 27ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ویلن راہول دیو آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی شاندار فلموں میں اداکاری کرکے ناظرین کے دلوں کو جیت لیا- راہول دیو نے بالی ووڈ کی ذیادہ تر فلموں میں ویلن بن کر اپنی الگ پہچان بنائی- آئے جانتے انکے بارے میں۔

سال 2000 میں آئی فلم چیمپیئن میں ویلن کے رول سے ڈیبیو کیا- اور اسکے لیے انہیں فلم فیئر کا بہترین ویلن ایوارڈ ملا-
اسکے علاوہ وہ سال 2011 میں پنجابی فلم دھرتی میں ویلن کے رول میں نظر آئے- سال 2013 میں راہول دیو ٹیلی ویژن ڈیبیو کیا-

راہول دیو کی پیدائش 27 ستمبر 1968 کو دہلی میں ہوئی- وہ ایک فلم اداکار اور سابق ماڈل ہے- انکی پڑھائی دہلی سے ہی ہوئی-راہول دیو ٹی وی اور بالی ووڈ اداکار مکول دیو کے بھائی ہے- انکے والد پولیس افسر تھے۔

انہوں نے کئی ہندی، پنجابی، بنگالی، کنڑ، ملیالم، اڑیا، ٹامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا- اسکے علاوہ وہ بگ باس سیزن 10 میں کنٹیسٹنٹ تھے-

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2000 میں کی تھی- انکی ڈیبیو فلم چیمپئین تھی- اس فلم میں راہول دیو کے ساتھ سنی دیول اور منیشا کوئیرالا اہم رول میں تھے-

راہول دیو کی پہلی فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کرسکی- لیکن فلم میں ویلن بن کر انہوں نے خوب تعریف بٹوری- فلم چیمپئین کے بعد راہول دیو نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کی-

فلموں کے علاوہ راہول دیو کی زندگی کی وجہ سے بھی کافی بحث میں رہتے ہیں- راہول دیو کی گرل فرینڈ مگدھا گوڈسے ہے- مگدھا بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظر آچکی ہے- راہول اور موگدھا گوڈسی کی عمر کے درمیان 18 سال کا فاصلہ ہے- خاص بات یہ ہے کہ دونوں لو-ان تعلقات میں رہتے ہیں اور کھل کر اپنے پیار کو قبول کرتے ہیں-

موگدھا نے قریب پانچ سال پہلے راہول کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی- ان دونوں کی پہلی ملاقات سال 2013 میں ایک کامن فرینڈ کی شادی میں ہوئی تھی- شادی کے فنکشن کے درمیان دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے- اسی درمیان راہول اپنے گرو سے بھی ملنے گئے اور وہاں جاکر انہیں معلوم ہوا کہ موگدھا بھی انہیں گرو کو فالو کرتی ہیں- اس بات نے دنوں کے بانڈ کو اور مضبوط بنانے کا کام کیا-

راہول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اداکارہ موگدھا کو انکے بیٹے نے قبول کرلیا ہے- راہول دیو کی بیوی رینا کا 16 مئی 2009 کو کینسر کی وجہ سے موت ہوگئی۔ انکا ایک بیٹا سدھارتھ ہے-

راہول دیو نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں دس، چیمپئین، اشوکا، عاشق، انڈین، چلو عشق لڑائے، 23مارچ 1931 شہید، آوارہ پاگل دیوانہ، کیوں؟ سپاری، فوٹ پاتھ، برداشت، آن-مین ایٹ ورک، انسان، فائٹ کلب، جانے ہوگا کیا؟، کچی سڑک، اقرار بائی چانس، سرحد پار، جمی، مخبر، سنکٹ سٹی، کڈنیپ، یو می اور ہم، آ دیکھے زرا، کل کس نے دیکھا، بلیو، شاپتھ، ایک پہیلی لیلا، ڈشوم، مبارکن، جیسے فلموں میں کام کیا-اسکے علاوہ کئی دیگر زبانوں میں نظر آئے-

اسکے علاوہ وہ ٹیلی ویژن پر بھی نظر آئے جن میں گیمز بانڈ، دیوں کے دیو -مہادیو، پاور کپل، سی آئی ڈی، بگ باس 10، دل بولے اوبرائے، اور ویب سیریز دی ٹیسٹ کیس، اور ہوز یور ڈیڈی؟ میں دیکھے-

انہوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا جن میں شاہ رخ خان، سنی دیول، بابی دیول، سنی لیونی، انیل کپور، جیسے اسٹارس شامل ہے۔