Type to search

ٹی وی اور فلم

گھومکیتو کو لیکر اداکارہ راگنی کھنہ کا خلاصہ

ragini-khanna-work-in-ghoomketu-with-nawazuddin

فلمی ڈسک،22جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راگنی کھنہ ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی ٹی وی سیریل میں کام کرچکی ہے- جسکی شروعات انہوں نے بھارتی اور رادھا کی بیٹیاں کچھ کر دیکھائیں گی سے کی تھی- سسرال گیند پھول میں اہم رول ادا کرنے کے لیے وہ پہچانی جاتی ہے- جو اسٹار پلس پر نشر کیا جاتا تھا-

ٹی وی کی مشہور اداکارہ راگنی کھنہ ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہوئی فلم گھومکیتو کی وجہ سے لگاتار سرخیوں میں ہے- اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ صحیح وقت پر ریلیز ہوئی ہے- اور اس درمیان ذیادہ سے ذیادہ لوگ اسے دیکھ پائیں گے- انہوں نے کہا کہ اس فلم میں بڑی اسٹارکاسٹ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے- وہیں فلم کی بات کریں تو راگنی کھنہ نے فلم میں نواز الدین صدیقی کی بیوی کا کردار نبھایا تھا- اس درمیان اداکارہ سے پوچھا گیا کہ لاک ڈاؤن آپکو کس طریقہ سے سلوک کرہا ہے؟ اسکے بعد راگنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل دنوں کا سامنا بڑی مثبت رہا ہے- اس درمیان میں اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ ہوں-

راگنی کھنہ کو ٹی وی سیریل کی مشہور اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ٹی وی سیریل میں اداکاری کی ہے بلکہ کئی فلموں میں اپنی اداکاری دیکھی جاچکی ہے- راگنی کا سب سے مقبول کردار سہانا باجپائی کا مانا جاتا ہے- انہو ںنے اپنی اداکاری کی شروعات سال 2008 میں کی تھی- راگنی کا پہلا ٹی وی شو سیریل رادھا کی بیٹیاں کچھ کردیکھائیں گی تھا- راگنی کھنہ کی پہلی فلم سال 2011 میں آئی تھی-

راگنی اپنا بالی ڈیبیو تین تھے بھائی، فلم سے کیا تھا- ہندی فلموں کے ساتھ راگنی نے پنجابی فلم بھجی ان پرابلم میں بھی لیڈ کردار کو دیکھایا تھا- راگنی کو ذیادہ تر انکے چلبلے کرداروں سے ہی جانا گیا ہے- حال ہی میں انہیں زی-5 کے سیریز پوشم پا میں شیکھا دیش پانڈے کے کردار میں دیکھا جارہا ہے-

راگنی کھنہ کی پیدائش 9 ڈسمبر 1987 کو ممبئی، مہاراشٹر میں تھی- راگنی کھنہ کے والد کا نام ‘پروین کھنہ’ اور والدہ کا نام ‘کامنی کھنہ’ ہے ، پیشے سے وہ ایک مصنف ، میوزک ڈائریکٹر ، گلوکار ، اینکر ہیں۔ کامنی کھنہ کلاسیکی گلوکارہ ‘نرملا دیوی’ کی پوتی اور 1940 کی دہائی کے مشہور اداکار ‘ارون آہوجا’ کی پوتی ہیں۔

راگنی بالی ووڈ ہیرو نمبر 1 گووندا کی بھانجی ہیں اور کرشنا ابھیشیک (اسٹینڈ اپ مزاح نگار) ، آرتی سنگھ (ٹی وی اداکارہ) اور سومیا سیٹھ (ٹی وی اداکارہ) کی کزن بھی ہیں۔ راگنی کے والد ‘پروین کھنہ’ کا سن 2015 میں انتقال ہوگیا۔

Tags: