Type to search

بین الاقوامی

برطانیہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال

ملکہ ایلزبتھ دوم

لندن، 9 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برطانونی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی ملکہ ایلزبتھ دوم جمعرات 8 سمتبر 2022 کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ملکہ نے بالمورل کیسل میں آخری سانس لی۔ ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال پر عالمی رہنماؤں نے سوگ کا اظہار کیا۔

شاہی گھرانے کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملکہ آج دوپہر انتقال کر گئی ہیں۔ قبل ازیں اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

بتادیں کہ سال 2015 میں ملکہ اپنی پردادی ملکہ وکٹوریہ کو پچھے چھوڑتے ہوئے سب سے لمبے وقت تک خدمت کرنے والی برطانیہ بادشاہ بنی۔ اس سل وہ دنیا کی دوسری سب سے لمبے وقت تک حکومت کرنے والی بادشاہ بنی۔

انکے سب سے بڑے بیٹے 73 سالہ چارلس صدیوں کے پروٹوکول کے مطابق اب راجا بن گئے ہیں۔ وہیں ولیم کیٹ پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز ہونگے۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر عالمی رہنماؤں نے سوگ کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بتادیں کہ ملِکہ ایلزبتھ کی پیدائش 21 اپریل 1926ء کو لندن میں ہوئی، اور انکا پورا نام ایلزبتھ الیگزینڈرا میری ہے۔ اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ سال 1947ء میں شہزادے فلپ کے ساتھ شادی ہوئی، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔

ملکہ ایلزبتھ دوم وہ واحد شخص تھی جو برطانیہ میں بغیر لائسنس کے گاڑی چلاسکتی تھی۔
ابھی دو روز قبل ہی ملکہ نے تصاویر میں مسکراتے ہوئے لز ٹرس کو اپنے دور حکومت کا 15 ویں وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔