Type to search

بزنس

امریکی کمپنی کوالکوم کی جیو پلیٹ فامرس میں 730 کروڑ کی سرمایہ کاری

جیو کوالکوم

بزنس ڈسک،13جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کوالکوم وینچرس مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے جیو پلیٹ فارمس میں 730 کروڑ (90ملین) کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ جیو پلیٹ فارمس میں کوالکوم وینچرس کی حصہ داری 0.15 فیصدی ہوجائے گی۔ یہ بات اتوار کو ریلائنس انڈسٹریز اور جیو پلیٹ فارمس نے ایک بیان جاری کرکے دی۔

امریکی کمپنی کوالکوم وینچرس نے ریلائنس جیو پلیٹ فارمس میں 730 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ تین مہینے میں ریلائنس جیو کو ملنے والا 13واں سرماہ کار ہے۔ اس سے جیو پلیٹ فارمس کو 5جی پلان پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کوالکوم وینچرس کے کوالکوم اینک کا سرمایہ کاری گروپ ہے۔ اس سرمایہ کاری کے بدلے کمپنی کو جیو پلیٹ فارمس میں 0.15 فیصدی حصہ ملے گا۔ یہ دنیا میں لگاتار فنڈ اکٹھا کرن کا کسی کمپنی کا اپنی طرح کا پہلی کوشش ہے۔ وہ بھی لاک ڈاؤن اور کورونا بحران کے دوران جس طرح سے ریلائنس میں سرمایہ کی دوڑ لگی ہے اس نے تمام تجزیہ کاروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اس سرمایہ کاری کے ساتھ ہی ریلائنس جیو پلیٹ فارمس کو ملنے والا کل سرمایہ 118،318.45 کروڑ روپے کا ہوجائے گا۔ جیو پلیٹ فارمز اور کوالکام کے مابین ہوئے سودے میں ملک میں 5جی انفراسٹرکچر تیار کرنے میں جیو کو مدد ملے گی۔ دونوں کمپنیاں کئی سال سے اس فیلڈ میں کام کررہی ہے۔

سب سے پہلے امریکی کمپنی فیس بک نے 22 اپریل کو ریلائنس جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کی تھی۔ اسکے بعد تو جیسے کمپنی میں سرمایہ کاری کی لائن لگ گئی ہے۔ فیس بک اور کوالکام کے علاوہ جیو پلیٹ فامرس میں سلور لیک پارٹنرز، وسٹا اکیویٹی پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک، کے کے آر، مبادلہ، اے ڈی آئی اے، ٹی پی جی، ایل کیٹرٹن، پی آئی ایف اور اینٹل نے سرمایہ کیا ہے۔ ان میں سے ذیادہ تر کمپنیاں امریکہ کی ہے۔

کوالکوم نے بھی پہلے جیسے ہی جیو کے قدر (ویلیوئشن) کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرئے گی جس میں جیو کا ایکویٹی ویلیوئشن 4.91 لاکھ کروڑ روپے کا ہے اور انٹرپرائز ویلیوئشن 5.16 لاکھ کروڑ روپے کا مانا گیا ہے۔ کوالکوم نے ہندوستان میں اسکے پہلے ڈیری ، ٹرانسپورٹ ، دفاع جیسے کئی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے۔

Tags:

You Might also Like