Type to search

اسپورٹس

بیڈمنٹن: پی وی سندھو انڈونیشیا کے ماسٹرز سے ہوئی باہر

جکارتہ،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورلڈ چیمپیئن پی وی سندھو کو یہاں انڈونیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی سیاکا تاکاہاشی کے ہاتھوں ملی ہار سے بارہو گئی-

جس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہو گیا۔پچھلی سال انہوں نے کئی ٹورنامنٹ کھیلے، لیکن پی وی سندھو ایک بھی خطاب جیت کر اپنے چاہنے والوں کو بھروسہ نہیں دے سکی-اب انکی اولمپک تیاریاں کو لیکر سوال اٹھنے لگے ہیں-

ہندوستان کی2020 میں مسلسل دوسرے ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی رہی۔ گزشتہ ہفتے ملائیشیا ماسٹرز میں ہندوستان کا چیلنج کوارٹر فائنل تک سمٹ گیا تھا اور اب انڈونیشیا ماسٹرز میں ہندوستان کا چیلنج دوسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔

سندھو ایک گھنٹے چھ منٹ تک چلے مقابلے میں 21-16 16-21 19-21 سے ہار گئی- شروعات میں سندھو نے اچھی کی اور انہوں نے پہلا گیم آسانی سے 16-21 سے اپنے نام کرلیا، لیکن یہاں سے پھر کوئی گیم انکے نام نہیں آسکا- اگلے دونوں ہی گیموں میں جاپانی کھلاڑی زوردار واپسی کرتے ہوئے سندھو پر حاوی رہی-

Tags:

You Might also Like