Type to search

اسپورٹس

کورونا سے لڑنے کے لیے سندھو نے دیئے 10 لاکھ کا عطیہ

اسپورٹس ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عالمی چیمپین ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے کورونا وائرس کی لڑائی میں تعاون دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھو نے یہ رقم پانچ ۔ پانچ لاکھ روپے دو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ کو عطیہ دیا ہے۔

سندھو نے ٹیوٹر پر کہا، کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاست کے وزیراعلی ریلیف فنڈ میں پانچ پانچ لاکھ روپے عطیہ دیتی ہوں۔

اس سے پہلے سپر اسٹار پون کلیان نے بھی دو ریاستوں آندھرا اور تلنگانہ کے وزیرعلی ریلیف فنڈ میں پچاس پچاس لاکھ روپے عطیہ دیئے تھے۔ ان سے پہلے پہلوان بجرنگ پونیا اپنے چھ مہینے کی تنخواہ ، سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے 50 لاکھ روپے اور ثانیہ مرزا نے کھانا اور ضروری سامان عطیہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 650 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ 13 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like