Type to search

اسپورٹس

جب سندھو نے کوویڈ 19 کے باوجود آل انگلینڈ کھیلنے کا فیصلہ کیا

اسپورٹس ڈسک،21 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی حکومت کی سفر پابندیوں کے بعد پی وی سندھو کو آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئین شپ سے دستبرداری کا اختیار دیا گیا تھا، لیکن اولمپک تمغہ فاتح نے کوویڈ 19 کے باوجود کھیلنے کا فیصلہ کیا- حکومت نے 11 مارچ کو سفر سے متعلق نظرثانی شدہ ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی جسکے تحت اپریل تک سارے ویزا رد کر دیئے گئے، اسکے ساتھ ہی سبھی ہندوستانیوں کو متاثرہ ملکوں سے وطن لوٹنے کے لیے کہا گیا تھا-

انگلینڈ کورونا وائرس سے سب سے ذیادہ متاثر ملکوں میں سے ہے، سندھو کے والد پی وی رمنا نے کہا، 11 مارچ کی رات کو جب مشاورت جاری کی گئی اگلے دن صبح گوپی چند نے ہم سے کہا کہ میچ نہیں کھیلتے ہیں اور واپس جاتے ہیں، کیا خیال ہے انہوں ن کہا، صرف سندھو، لکشیا سین، سککی ریڈی اور اشونی دوسرے دور میں تھے، ہم نے کھیلنے کا فیصلہ کیا- ومل نے بھی کہا کہ کھیلتے ہیں، چونکہ ہم پہلے سے وہاں تھے اور ایک دن اور روکنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا-

سائنا نہوال، کیشپ اور بی سائی پہلے دور سے باہر ہوچکے تھے- لکشیا دوسرے دور میں ہار گیا جبکہ سندھو کوارٹر فائنل میں ہاری، رمنا نے کہا، انگلینڈ میں کوئی ماسک نہیں پہن رہا تھا لیکن ہم نے پہنے، ہم نے ساری احتیاط برتی اور کھانے کے وقت ہی ماسک اتارتے تھے- ہم نے لگاتار تلسی کے پتوں کا گرم پانی پیا-

Tags:

You Might also Like