Type to search

اسپورٹس

اولمپک میڈل جتنے کے لیے تکنیک پر کام کررہی ہوں: پی وی سندھو

پی وی سندھو

اسپورٹس ڈسک،یکم جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تنقید یا امیدوں کے بوجھ سے ورلڈ چیمپیئن پی وی سندھو پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور انہوں نے کہا کہ اس سال ٹوکیو اولمپک میں میڈل جتنے کے لیے اپنے کھیل میں سدھار کرنے پر توجہ دے رہی ہیں۔ سندھو نے 2019 میں ورلڈ چیمپیئن شپ کا خطاب جیتا لیکن سیزن کے باقی ٹورنامنٹ میں سے زیادہ تر میں وہ شروعاتی دور سےآگے بڑھنے میں ناکام رہی۔ ان میں پچھلے مہینے ورلڈ ٹور فائنلس بھی شامل ہے جس میں وہ اپنا خطاب نہیں بچا پائی۔

سندھو نے کہا، ورلڈ چیمپئین شپ میرے لیے واقعی میں شاندار رہی لیکن اسکے بعد میں پہلے دور میں ہارتی رہی۔اسکے باوجود میں نے خود کو مثبت بنائے رکھا۔ آپ سبھی میچ جیتے یہ ممکن نہیں ہے، کچھ موقعوں پر آپ بہترین کھیل دیکھاتے ہو لیکن کبھی آپ غلطیاں بھی کرتے ہو، انہوں نے کہا، میں نے ان غلطیوں سے کافی کچھ سیکھا، میرے لیے مثبت بنے رہنا اور زبردست واپسی کرنا اہم ہے۔

Tags:

You Might also Like