Type to search

اسپورٹس

پی وی سندھو نے تاریخ رقم کی ،ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بنی

باسل (سوئٹزرلینڈ)/26اگسٹ(اردوپوسٹ) اولمپک سلور میڈل جیتنے والا پی وی سندھو نے اتوار کو یہاں بی ڈبلیو ایف بیڈ منٹن ورلڈ چیمپیئن شپ -2019  کے فائنل میں دنیا کی چوتھے نمبر کی کھلاڑی جاپان کی نوزومی اوکوہارا  کو شکست دے کر چیمپین شپ میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا۔ عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر قابض سندھو نے نوزومی اوکوہارا  کوسیدھے گیموں میں 7-21، 7-21 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 37 منٹ تک چلا، اس جیت کے ساتھ ہی سندھو نے نوزومی اوکوہارا  سے خلاف اپنا کیرئیر ریکارڈ 7-9 کا کرلیا ہے۔

سال 2017 اور 2018 میں سلور اور 2013 اور 2014 کانسی تمغہ جیت چکی سندھو نے پہلے گیم میں اچھی شروعات کی اور 1-5 کی برتری بنا لی۔ ہندوستانی کھلاڑی اسکے بعد 2-12 سے آگے ہوگئی۔

سندھو نے اسکے بعد پچھے موڑ کر نہیں دیکھا اور 2-16 کی لیڈ لینے کے بعد 7-21 سے پہلا گیم جیت لیا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے 16 منٹ میں پہلا گیم اپنے نام کیا۔

Tags:

You Might also Like