Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن میں شوٹنگ کرنے کے معاملے میں پھنسے پنجابی سنگر سدھو موسے والا

punjabi-singer-sidhu-moosewala

فلمی ڈسک،چندی گڑھ، 5مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے دوران شوٹنگ رینج میں جاکر شوٹنگ کرنا پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے لیے مشکلوں کاک سبب بن گیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی مدد سے شوٹنگ رینج میں شوٹنگ کرنے کے موسے والا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے پیر کو موسے والا سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پنجابی پاپ سنگر کا ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعہ سامنے آنے کے بعد ڈی جی پی دینکر گپتا نے سنگرور کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دلجیت سنگھ ورک کو ڈیوٹی میں لاپرواہی کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

ملزم سنگر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کرمنل کیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ سنگر موسے والا اس سے پہلے بھی ایک گانے کے ذریعہ سرخیوں میں آچکے ہیں۔ اسی سال کی شروعات میں سنگر اور منکریت اولکھ نے ایک گانا یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا تھا جس میں خوب ہتھیاروں کی نمائش کی گئی تھی۔

Tags:

You Might also Like