Type to search

قومی

پونے میں دیوار گرنے سے 15 کی موت، کچے مکان پر جاگری کاریں

pune wall

پونے/29جون(اے این آئی) مہاراشٹرا کے پونے میں عمارت کی دیوار گرنے سے 15 لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ دردناک حادثہ پونے کے کنڈوا میں ہوا ہے۔ اس حادثے میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کاکام جاری ہے۔ حادثے کی وجہ بھاری بارش بتائی جارہی ہے۔
پونے میں دیوار گرنے کی دردناک واقع پر ڈی ایم نے کہا کہ تیز بارش کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ اسکے ساتھ ہی تعمیری کمپنی کی لاپرواہی کی بھی بات سامنے آرہی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بہار اور بنگال سے آئے مزدور تھے۔ انکے خاندان کو اطلاع دی جارہی ہے۔ جانچ شروع کردی گئی ہے۔
بتادیں کہ یہاں ایک رہائشی سوسائٹی میں تعمیری کام چل رہا تھا۔ جسکے بغل میں ہی مزدوروں کے رہنے کے لیے کچے گھر بنے ہوئے تھے۔ پارکنگ سے لگا ہوا عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔ جس سے یہ حادثہ ہوا۔

پونے میں دیوار گرنے سے کاریں کچےمکان پر جاگری

راحت اور بچاؤ کام میں لگے عملہ نے بتایا کہ سوسائٹی کی دیوار، مزدوروں کی بستی پر گرگئی۔ کئی کاریں بھی کچے مکانوں پر جاگری۔ ابھی تک 15 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ حادثے کے بعد سے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔

Tags: