بھاری بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے ممبئی میں 14، کلیان میں 3 اور پونے میں 6 لوگوں کی موت

ممبئی/2جولائی(اردوپوسٹ) ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں تین چار دن سے بھاری بارش جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے ممبئی کے ملاڈ اور کلیان میں دیوار گر گئی۔ ملاڈ میں دیوار گرنے سے 14 اور کلیان میں ایک معصوم سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ کلیان میں ایک اسکول کی دیوار دو گھروں پر گر گئی ہے۔ وہیں دوسری اور پونے میں سنہاگڑھ کاج کی دیوار گرنے سے کم سے کم 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ چار لوگوں زخمی بتائے جارہے ہیں۔
Mumbai: 13 dead after a wall collapsed on hutments in Pimpripada area of Malad East due to heavy rainfall today.NDRF Inspector Rajendra Patil says “In the search by advance equipment, canine search&physical search no more bodies were found so search operation is now being closed” pic.twitter.com/ACQl4mSF9v
— ANI (@ANI) July 2, 2019
ملاڈ علاقے میں رات بھر بارش کی وجہ سے احاطہ کی دیوار گرنے سے 14 لوگوں کی موت ہوگئی اور قریب ایک درجن لوگ زخمی ہوگئے۔ این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے بتایا کہ واقع دیر رات دو بجے ہوا۔