Type to search

ٹی وی اور فلم

فکرے 3 میں نظر آئیں گے پلکیت سمراٹ

فلمی ڈسک،11مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کئی فلمیں کامیڈی کی لائن پکڑ کر سپر ہٹ ہوئی ہے- ایک ایسی ہی بالی ووڈ کی ہٹ فرنچائز ہے- فکرے ، فکرے فلم کے اب تک دو پارٹ بن چکے ہیں- اور تیسرے کی تیاری شروع ہوگئی ہے- فلم کے دونوں پارٹ نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے- یہاں تک کہ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے پروڈکشن ہاؤس نے فکرے ریٹرنس کو پرڈیوس کیا تھا-

فلم کے تیسرے پارٹ کے لیے پولکیت سمراٹ اور رتیش سدھوانی  کے ہونے کی بحث شروع ہوگئی ہے- دونوں نے اسکے لیے کنفرم کردیا ہے- پولکیت نے سوشل میڈیا پر رتیش سے تیسرے پارٹ کے لیے پوچھا ہے- رتیش نے اسکے جواب میں لکھا کہ یہ 2020 میں شروع ہوگا- اب یہ کہنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے کہ یہ ایک بڑی خبر ہے-

ابھی تک فکرے 3 کیرکٹر کو لیکر کوئی بڑی خبر نہیں آئی ہے- لیکن یہ تو پکا ہے کہ ناظرین کو رجحانوں کو دیکھتے ہوئے پرانی کاسٹ ہوسکتی ہے- دوسری طرف رتیش سدھوانی کے پروڈکشن ہاؤس نے شرما جی نمکین کے لیے ابھیشک چوبے اور ہنی تھرہان کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے- فلم شرما جی نمکین کو  ہیتیش بھاٹیہ ڈائریکٹ کررہے ہیں- فلم میں رشی کپور اور جوہی چاؤلہ جیسے بڑے اسٹارس بھی نظر آئیں گے-

Tags: