Type to search

ٹی وی اور فلم

پولکیت سمراٹ برتھ ڈے اسپیشل: اپنی شاندار اداکاری سے انڈسٹری میں پہچان بنائی

پلکیت سمراٹ

فلمی ڈسک،29 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور فلم فقرے سے پہچان بنانے والے مشہور ایکٹر پولکیت سمراٹ آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

پولکیت سمراٹ کی پیدائش 29 دسمبر 1983 کو پنجاب میں ایک پنجابی ہندو خاندان میں ہوئی- وہ ایک فلم اور ٹیلی ویژن اداکار ، اور ایک ماڈل ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں سال 2012 میں آئی فلم بٹھو باس سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا-

انہوں نے مناو ستھالی اسکول اور اشوک نگر دہلی کے مونٹفورٹ سینئر سیکنڈری اسکول سے تعلیم حاصل کی، اور دہلی کے اپیجا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن سے اشتہاری کورس کیا- پڑھائی کے چند مہینے بعد انہیں ماڈلنگ کا اسائنمنٹ ملا-

اسکے بعد وہ ممبئی منتقل ہوئے اور کشور نمت کپور میں ایکٹینگ کورس شروع کیا- انہوں نے شویتا روہیرا سے سال 2014 میں شادی کی- شویتا اداکار سلمان خان کی “راکھی بہن” ہے- سمراٹ اور شویتا سال 2015 میں الگ ہوگئے-

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کریتی کھربندا، ایکٹر پولکیت سمراٹ کو ڈیٹ کررہی ہیں، ہاؤس فل 4 اداکارہ کیرتی قریب ڈیڑھ سال سے پولکیت کو ڈیٹ کررہی ہے۔ حال ہی میں دونوں ساتھ میں ویکیشن منا کر واپس ہوئے۔ بنگلور مرر سے بات چیت میں اداکارہ نے کہا، ’ٹرپ نے ہمیں ایک دوسرے کو بہتر جاننے کے لیے وقت دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pulkit Samrat (@pulkitsamrat)

 

کیرتی نے شادی کی خبروں کو لیکر کہا کہ، ہم ایک دوسرے کو صرف ڈیڑھ سال سے ڈیٹ کررہے ہیں اور ہم نے ابھی تک شادی کے بارے میں بات نہیں کی ہے اور ابھی آگے ایسا کوئی پلان بھی نہیں ہے۔ خبر ہے کہ وہ قریب ڈیڑھ سال تک یامی گوتم کو بھی ڈیٹ کرچکے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pulkit Samrat (@pulkitsamrat)

سال 2006 میں پولکیت نے ٹیلی ویژن شو کیونکہ ساس بھی کبھی تھی، میں ڈیبیو کیا اورلکشیہ ویرانی کے کردار میں نظر آئے-

سال 2008 میں اسٹار پلس کے ٹی وی ریالٹی شو کہو نہ یار ہے، میں کہو نہ یار ہے” میں مونی رائے کے ساتھ کنٹیٹسٹ کے طور پر نظر آئے-

سال 2011 میں سمراٹ کوریوگرافر ویبھوی مرچنت میوزیکل تھیٹریکل تاج ایکسپریس میں نظر آئے-

پولکیت سمراٹ سال 2012 میں ایک رومانٹک مزاحیہ فلم بٹو باس سے شروعات کی اور اس فلم میں ویڈینگ ویڈیو گرافر کے رول میں تھے انکے مقابلے اس فلم میں امیتا پاٹھک نے کام کیا تھا-

پولکیت سمراٹ سال 2013 میں فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پروڈیوس فلم فقرے میں لیڈ رول ہنی کا نبھایا-

سال 2014 میں وہ سلمان خان کی فلم جئے ہو میں پولیس انسپکٹر کے رول میں کیمیو کرتے نظر آئے-

سال 2014 میں وہ “او تیری” میں لیڈ رول میں نظر آئے، اس فلم میں وہ بلال امروہی اور سارا جین کے مقابلے نظر آئے-

سال 2015 میں وہ ارباز خان کی فلم ڈولی کی ڈولی میں روبن سنگھ کے رول میں نظر آئے، اس فلم میں راجکمار راؤ اور سونم کپور تھے-

پولکیت سمراٹ نے سال 2016 میں دیوا کمار کھوسلا کی رومانٹک ڈرامہ فلم صنم رے میں یامی گوتم کے مقابلے نظر آئے- اور آکاش کا رول پلے کیا۔ اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں لیڈ رول میں یامی گوتم اور اروشی روتیلا تھی۔

اسی سال وہ فلم جنونیت میں یامی گوتم کے ساتھ دیکھے، اور سال 2017 میں فقرے ریٹرن میں کام کیا،

سال 2018 میں پولکیت سمراٹ کامیڈی فلم ویر دی ویڈنگ میں کیرتی کھربندا کے مقابلے میں لیڈ رول میں نظر آئے-

سال 2019 میں وہ انیس بزمی کی فلم پاگلپنتی میں چندو کے کردار میں نظر آئے- اس فلم میں جان ابراہم، ارشد وارثی، جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا-

پولکیت سمراٹ نے سال 2020 میں آئی تھریلر ڈرامہ فلم ’تیش‘ میں سنی لالوانی کا کردار نبھایا۔ زی5 پر نشر ہوئی اس فلم کو بجوئے نمبیار نے ڈائریکٹ کیا تھا، اس فلم میں کیرتی کھربندا، سنجیدہ شیخ، جیسے فنکار اہم رول میں تھے۔