Type to search

قومی

دہلی: سی اے اے کے خلاف جامعہ مسجد کے باہر زبردست مظاہرہ

نئی دہلی،20ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہری ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ دہلی کے جامعہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں نے یہاں دوپہر ایک بجے سے مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔ جامعہ مسجد کی گیٹ نمبر ایک کے پاس کھڑی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ اس دوران یہاں بھیم آرمی کے چیف چندرشیکھر آزاد بھی یہاں پہنچ گئے۔ جسکے بعد یہاں بھیڑ نے اور نعرے بازی کرنے شروع کردی۔ چندرشیکھر اپنے ہاتھ میں ہندوستان کا آئین لیے ہوئے تھے۔ جامعہ مسجد پر جمع ہوئی بھیڑ نے یہاں سے جنتر منتر تک پیدل مارچ کرنا شروع کردیا۔ لیکن پولیس نے انہیں اسکی اجازت نہیں دی ہے۔ جامعہ مسجد میں پولیس ڈرون کیمرے کی مدد سے بھی علاقے پر نظر رکھ رہی ہے۔
مظاہرین نے جامعہ مسجد سے دریا گنج تک مارچ کیا۔ لیکن دہلی گیٹ پر بیرکیڈنگ کردی گئی۔ یہاں سے مظاہرین کو آگے نہیں جانے دیا گیا۔ اسکے بعد مظاہرین نے کتوالی کے سامنے نعرے بازی بھی کی۔

Tags:

You Might also Like