Type to search

ٹی وی اور فلم

کلمیت مکر فلم و ٹی وی پروڈیوسر اور گلڈ کے سی ای او چل بسے

کلمیت مکر

فلمی ڈسک،1مئی،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری ابھی عرفان خان اور رشی کپور کی خبر ٹھیک سے ابھرے بھی نہیں سکا ہے کہ ایک اور بری خبر نے ہمارا دل توڑ دیا۔ فلم اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر گلڈ کے سی ای او کلمیت مکر نے آج صبح ہی آخری سانس لی ہے۔

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہماری فلم انڈسٹری کے لیے یہ وقت کافی نازک ہے اور اس وقت انڈسٹری بے حد ہی خراب وقت سے گذر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس پر غور کریں تو 60 سال کے کلمیت کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ کلمیت نے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں آخری سانس لی ہے ۔ جب سے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تبھی سے کلمیت ہماچل میں ہی تھے۔

کلمیت مکر کے انتقال کی خبر سن کر بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اور ہر کوئی انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ خراج تحسین دے رہے ہیں۔ کلمیت مکر کی موت کی خبر کی تصدیق ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹیوٹر کے ذریعہ دی۔