Type to search

فیشن

پرینکا چوپڑا کا زوم میٹنگ لک ہوا وائرل

priyanka-chopra-Zoom-meeting look

فیشن ڈسک،27مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا ایک گلوبل اسٹار بن چکی ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اداکارہ نے اپنی الگ پہچان بنائی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ پرینکا چوپڑا لگاتار سرخیوں میں بنی رہتی ہے۔ اسی درمیان سوشل میڈیا پر اداکارہ کی طرف سے شیئر کی گئی تصویریں خوب پسند کی جارہی ہے۔ اس میں پرینکا چوپڑا فارمل لک میں دیکھائی دی۔ تصویروں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے ساتھ اداکارہ نے فینس کو بے حد خاص انداز میں فیشن ایڈوائز دی ہے۔ فوٹو کے ساتھ اداکارہ نے لکھا ہے، ‘Zoom meeting lewk!’

 

View this post on Instagram

 

Zoom meeting lewk! ✅😂

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

سامنے آئی ان تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پرینکا نے بلیزر کو پیجامے کے ساتھ پہنا ہے۔ پرینکا چوپڑا کے اس لک کو کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔ دراصل پرینکا چوپڑا نے اپنے اس لک سے یہ ٹپ بھی دی دیا ہے کہ ورک فرم ہوم کے وقت آپ کیسے آرام دہ اور پروفیشنل دونوں رہ سکتے ہو۔ آپ بھی دیکھئے پرینکا چوپڑا کا یہ زبردست زوم میٹنگ لک ۔

بات اگر پرینکا چوپڑا کے لک اور اسٹائل کی کریں تو اداکارہ نے ہمیشہ ہی اپنے لک سے ناظرین کو دیوانہ بنایا ہے۔ پھر چاہے کانز فلم فیسٹیول ہو، یا پھر میٹ گلا ہو، یا پھر کوئی ٹی وی شو۔۔۔ دیسی گرل کے لک ہمیشہ ہی سرخیاں بٹورتی ہے۔ خیر آپ کو بتادیں کہ پرینکا چوپڑا اس وقت شوہر اور نک جونس کے ساتھ امریکہ میں ہوم کورنٹائن کا وقت گذار رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like