Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ، سلمان، ریتک کو پچھے چھوڑ پرینکا چوپڑا بنی ٹاپ اداکارہ

فلمی ڈسک،6ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بال ووڈ سے ہالی ووڈ سپر اسٹار بن چکی اداکارہ پرینکا چوپڑا آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہے، لیکن اب انہوں نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار کہلانے والے سبھی ستارو کو پچھے چھوڑ دیا ہے- آئی ایم ڈی بی ( دی انٹرنیٹ موویز ڈیٹا بیس) کی فہرست میں ہندوستانی ستاروں کی فہرست میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کو پہلے مقام پر جگہ ملی ہے-

اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس 2019 کے ہندوستانی سینما اور ٹیلی ویژن سیریز کے ٹاپ اسٹارس کے طور پر آئی ایم ڈی بی نامزد کیا گیا ہے- فہرست میں بالی ووڈ کے سلمان خان چھٹے نمبر پر ہے، آئی ایم ڈی بی نے جمعرات کو 2019 کے ٹاپ 10 ستاروں کے نام کی فہرست جاری کی-

اداکارہ دشا پٹانی دوسرے مقام پر ہے، جن کے بعد ریتک روشن، کیارا اڈوانی، اکشے کمار، سلمان خان، عالیہ بھٹ ، کٹرینہ کیرف، راکول پریت سنگھ اور سوبھتا دھولی پالا ہے-

آئی ایم ڈی بی ، آئی ایم ڈی بی پرو اسٹار میٹر رینکنگ کے ڈیٹا استعمال پر مبنی فہرست بناتا ہے-یہ آئی ایم ڈی بی کے 200 ملین سے ذیادہ یوزرس پیج پر ماہانہ ویزیٹنگ پر مبنی ہوتا ہے-

Tags:

You Might also Like