Type to search

ٹی وی اور فلم

ماراکیچ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پرینکا کو ملا اعزاز

فلمی ڈسک، 7 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سے ہالی ووڈ سپر اسٹار بن چکی اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس کے ستارے ان دنوں بلندی پر ہے جہاں چہارشنبہ کو انہیں یونیسیف نے انسانیت کی خدمت کے لیے انہیں ہیومنٹیرین اعزاز دیا وہیں جمعرات کو ائی ایم ڈی بی کی فہرست میں انہیں ٹاپ اداکارہ بتایا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی اب ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ پرینکا نے حاصل کیا ہے۔ جی ہاں، ماراکیچ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پرینکا کو اعزاز سے نوازا گیا۔

پرینکا چوپڑا ماراکیچ فلم فیسٹیول میں حال ہی میں اعزاز دیئے جانے کو لیکر فخر محسوس کررہی ہے، پرینکا انسٹاگرام پر اپنی خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے لکھا یہ سوچ کررہی اچھا لگتا ہے کہ میرا کیریئر تقریبا 20 سال پہلے شروع ہوا تھا، میں آج ماراکیچ فلم فیسٹیول میں اعزاز پانے پر فخر محسوس کررہی ہوں۔ آپ سبھی کا شکریہ۔

Tags:

You Might also Like