Type to search

Uncategorized

پرینکا چوپڑا کی کزن اداکارہ منارا چوپڑا کو ڈائریکٹر نے دیا بوسہ، اداکارہ نے توڑی خاموشی

منارا چوپڑا

مجھے نہیں لگتا کہ ان کی نیت غلط ہے…’: منارا چوپڑا


فلمی ڈسک، 6 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پرینکا چوپڑا کی طرح انکی کزن بھی سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہے- ان دنوں پرینکا کی کزن منارا چوپڑا اپنی آنے والی فلم کو لیکر بحث میں بنی ہوئی ہے-

 

 

منارا چوپڑا کی فلم تھراگبدرا سامی ریلیز ہونے والی ہے- اس ساؤتھ فلم اے-ایس روی کمار چودھری نے ڈائریکٹ کیا ہے- حال ہی میں فلم کا ٹیزر لانچ ہوا تھا-

 

ٹریلر میں روی نے منارا کو بنا انکی اجازت کے بوسہ کیا تھا- جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا- اس تنازعہ پر منارا نے خاموشی توڑی ہے-

 

فلم کے ٹیزر ریلیز تقریب میں ہدایت کار نے عوامی طور پر منارا کو بوسہ دیا تھا۔ جس کے بعد منارا چوپڑا کافی بے چین ہوگئی تھیں۔ حالانکہ اس وقت انہوں نے اس پر کچھ ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ اب ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منارا چوپڑا نے ردعمل دیا ہے-

 

 

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے منارا چوپڑا نے کہا – جو بھی خبریں وائرل ہو رہی ہیں، اس کا ڈائریکٹر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ڈائریکٹر کو میرا کام کافی ذیادہ پسند ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

ڈائریکٹر مجھے فون کرتے رہتے ہیں- جب میں شوٹ نہیں کرتی تھی تب بھی وہ مجھے کال کرتے تھے اور کہتے تھے کہ منارا کو مس کررہے ہیں کیونکہ انہیں میرا کام بہت پسند ہے-

 

 

 

بوسہ کے بارے میں منارا نے کہا کہ وہ تھوڑا ذیادہ پرجوش ہوگئے تھے- میں بھی حیران ہوگئی تھی- انہوں نے جوش میں ایسا کیا- کئی بار لوگ ایسا کردیتے ہیں اور انہیں پتہ نہیں چلتا ہے- مجھے نہیں لگتا انکے ارادے غلط تھے-

 

 

 

 

 

فلم تھراگبادار سامی کی بات کریں تو منارا کے ساتھ ننداموری بالکرشنا، گوپی چندر اور سائی دھرم تیج لیڈ رول میں نظر آنے والے ہیں- یہ فلم 15 ستمبر کو بڑے پردے آئے گی-

 

 

 

 

 

 

منارا چوپڑا کی پیدائش 25 مئی 1991 میں ہریانہ کے امبالا چھاؤنی میں ہوئی- منارا نے دہلی کے سمر فیلڈز اسکول سے تعلیم حاصل کی اور بی بی اے کی ڈگری حاصل کی اور ایک فیشن ڈیزائنر ہے۔ منارا کی والدہ جیولری ڈیزائنر ہیں اور ان کے والد وکیل ہیں۔ ان کی والدہ، پرینکا چوپڑا کے والد اور پرینیتی چوپڑا کے والد بہن بھائی ہیں۔ ان کی ایک چھوٹی بہن متالی ہے جو ایک فیشن اسٹائلسٹ ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mannara❤️ (@memannara)

 

منارا نے بالی ووڈ میں فلم فلم زید سے قدم رکھا تھا- اس فلم میں انکے ساتھ کرن ویر شرما اور شردھا داس لیڈ رول میں نظر آئے تھے- اس فلم کو وویک اگنی ہوتری نے ڈائریکٹ کیا تھا-

 

 

اس فلم کے بعد منارا چوپڑا نے تیلگو میں 2014 میں ڈیبیو کیا تھا- اسکے بعد سے وہ تیلگو انڈسٹری میں ایکٹیو ہے-