Type to search

فیشن

گریمی 2020 ریٹ کارپٹ پ پرینکا چوپڑا کا بولڈ لک

فیشن ڈسک،27جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی پہچان بنا چکی پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ گرامی 2020 کے ریڈ کارپیٹ پر جم کر اپنا جلوہ بکھیرا- دونوں کا ریڈ کارپٹ پر دیکھ کر سبھی کی نگاہیں انہی پر ٹک گئی- اپنے ڈریسنگ سینس کو لیکر پرینکا ہمیشہ سے ہی بحث میں رہی ہے- ایک بار پھر پرینکا بے حد بولڈ لک میں نظر آئی ہے، گرامی 2020 میں پرینکا کا ڈریسنگ سینس دیکھتے ہی بن رہا تھا، پرینکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گرامی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے-

پرینکا نے گرامی 2020 میں جو وائٹ گاؤن پہنا تھا، وہ ڈیپ فرنٹ اوپن گاؤن تھا، جس میں وہ بے حد بولڈ لکس میں نظر آرہی تھی-
وائٹ گاؤن کے ساتھ پرینکا نے میچنگ ڈائمنڈ ایئرینگس پہنے ہوئی تھی، پرینکا چوپڑا نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا تھا، جو انکے لک کو مکمل کررہا تھا-

پرینکا کی ان تصویروں کو دیکھ کر لوگ پھر سے انہیں ٹرول کیا ہے- پرینکا کی ان تصویروں پر مسلسل کمنٹ آرہے ہیں- کچھ نے کمنٹ کرتے ہوئے پرینکا سے پوچھا کیا انہیں شرم نہیں آتی ہے؟ کچھ نے کہا اس سے اچھا تو بالی ووڈ میں آنے کے دوران پرینکا چوپڑا بہتر کپڑے پہنا کرتی تھی-

اس موقع پر پرینکا نے اپنے ڈریسنگ سنس سے ایک بار پھر سبھی کو پچھے چھوڑ دیا- نک بردارس کی اس تصویر پر بھی آئے کمنٹس دیکھ کر تو ایسا ہی لگ رہا ہے کہ سب سے زیادہ پرینکا نے ہی سب کو راغب کیا ہے- پرینکا اور نک اکثر ریڈ کارپٹ پر اپنی شاندار انٹری کے لیے جانے جاتے ہیں- (فوٹو:پرینکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی)

Tags:

You Might also Like