Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینکا نے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کر ملک کے لیے جمع کیے 22 کروڑ روپئے

priyanka-chopra-nepotism

فلمی ڈسک،24مئی (ذرائع) ملک کورونا کی وبا سے لڑ رہا ہے اور آئے دن لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہورہا ہے۔ ایسے میں بہت سے مشہور شخصیات آگے آکر مدد کررہے ہیں۔
کئی شخصیات نجی طور پر لوگوں کی مدد کررہے ہیں تو وہیں کچھ ستارے فنڈ اکٹھا کررہے ہیں۔

کورونا وبا سے جنگ لڑنے کے لیے نہ صرف انتظامیہ اور حکومت بلکہ ہمارے سلیبریٹی بھی سامنے آرہے ہیں۔ سونو سود، اکشے کمار، امیتابھ بچن اور تمام اسٹار کے بعد اب بیرون ملک میں رہ رہی دیسی گرل پرینکا چوپڑا بھی مدد کے لیے سامنے آئی ہے۔

نک جونس کے ساتھ مل کر بالی ووڈ سے لیکر عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا چکی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فنڈ ریزر کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کے لیے 22 کروڑ روپئے اکٹھے کیں۔

بتادیں کہ پرینکا اور نک نے گو انڈیا کے نام سے یہ پیسے اکٹھا کیے ہیں اور اسے کورونا وبا سے ملک کو لڑنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔ اس بار کی معلومات خود پرینکا نے ٹیوٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ٹیوٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ 2.0 کے فاؤنڈر اور گو انڈیا کے سی ای او اتل ستیجا کے ساتھ بات چیت میں کچھ سالوں کے جواب دیئے اور ان جگہوں کے بارے میں بات چیت کی گئی جہاں ہمارے فنڈریز ’ٹوگیدر فار انڈیا‘ میں جٹائے گئے رقم کی سب سے پیسہ ضرورت ہے۔

اسکے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک فوٹو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے فنڈ سے جڑے چیزوں پر بات کی ہے۔ پرینکا نے لکھا کہ کچھ مہینوں سے ہندوستان بہت بڑی وبا کورونا سے لڑ رہا ہے۔

اسے دیکھتے ہوئے پہلے میں نے اور نک نے 7.5 کروڑ روپئے ’ٹوگیدر فار انڈیا‘ کے ذریعہ اکٹھا کیے جسکا استعمال کا مقصد آکسیجن کنسیٹرٹر اور ویکسین سپورٹ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

لیکن بعد میں ملک کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے گو انڈیا کے ساتھ مل کر 22 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور آخر کاکر ہم نے پیسے اکٹھا کرلیے۔ اسکے ساتھ ہی اداکارہ نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی۔

Tags:

You Might also Like