Type to search

اسپورٹس

کون ہے پریا پنیا ؟ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں نئی انٹری

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان چہارشنبہ ،9 اکتوبر کو ونڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا۔ اس پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی طرف سے ایک نئی انٹری ہوئی۔ یہ کھلاڑی ہے راجستھان کی 23 سالہ پریا پنیا۔ انہوں نے پہلے ہی میچ میں شاندار مظاہرہ کر دیکھایا اور اپنے سیلکٹرس کو ثابت کردیا۔ پریا نے اپنی لاجواب انگیز سے نہ صرف ریکارڈ بنایا بلکہ ٹیم انڈیا کو جیت دلاتے ہوئے سیریز میں 0-1 کی برتری بھی دلا دی۔

اس سے پہلے ونڈے میچ میں ایک طرف جہاں بڑے کھلاڑی متالی راج ونڈے کرکٹ میں 20 سال پورے کرنے والی پہلی کھلاڑی بنی۔ وہیں ریا نے اپنے پہلے ہی میچ میں زبردست مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے سامنے 165 رنوں کا ہدف تھا اور اوپنر پریا نے اس مقابلے میں ناٹ آوٹ 75 رنوں کی انگیز کھیل کر ہندوتان کوجیت دلادی۔ انہوں نے 124 گیندوں پر اچھی بیٹنگ کی جس دوران انہوں نے 8 چوکے لگائے۔

پریا پنیا نے پہلے نے اپنے ڈیبیو میں 50+ اسکور بنائے جسکے ساتھ ہی وہ متالی راج، انجو جین اور کرونا جین جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شال ہوگئی۔

اپنے پہلے ہی ونڈے میچ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کے معاملے میں پریا اب ہندوستان میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 75 رنوں کی انگیز کھیلی۔ ورلڈ خواتین کرکٹ میں وہ اسے معاملے میں 10ویں مقام پر ہے۔ اس سے پہلے پریا نے ٹی 20 کے ذریعہ اسی سال 6 فروری 2019 بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی تھی۔

Tags: