Type to search

وائرل

پریا پرکاش وریئر کی بلیک ڈریس تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

پریا پرکاش بلیک ڈریس

وائرل ڈسک، 2 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے آنکھوں کے اشاروں سے سب کو دیوانہ بنانے والی پریا پرکاش وریئر اپنے اسٹائل کو لیکر آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے- فینس انکے انداز کو خاص پسند کرتے ہیں-

ونک گرل ، پریا پرکاش وریئر ملیالم فلم اورو آدارلو میں اپنے کو اسٹار روشن عبدالروف کے ساتھ کیے آنکھ کے اشارے سے راتوں رات پورے ملک میں مشہور ہوگئی تھی- پریا ایکٹینگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے-

اسی طرح پریا آئے دن اپنے فنی ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے- جو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی فوری وائرل ہوجاتے ہیں-

 

پریا نے اپنے ان لیٹسٹ فوٹو شوٹ کی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ ان تصویروں میں اداکارہ کا لک کافی بولڈ نظر آرہا ہے۔ ان فوٹوز کو انکے دوست نے کلک کیا ہے-

 

سوشل میڈیا پر پریا پرکاش وریئر کی انکے دوست کی طرف سے لی گئی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے- ان تصویروں کو انکے دوست نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، مجھے یاد ہے، 6 سال پہلے ہم خواب دیکھا کرتے تھے کہ آپ ایک اداکارہ بنے اور میں ایک انجینئر بنوں، یہ خواب ابھی پوری طرح کامیاب نہیں ہوپایا ہے-

لیکن ہاں یہ جلد ہی پورا ہوگا ایسی میں امید رکھتا ہوں- میں اس سفر سے خوش ہوں، ہم جانتے ہیں کہ ہم صحیح راستے پر ہوں- مجھے ہر اس چیز پر فخر ہے جسے ہم نے چھوڑ دیا ہے، جو کچھ بھی ہم بن گئے ہیں اور جو کچھ بھی ہم بننے کی کوشش کرتے ہیں-

مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب میں اسکول سے باہر ہوا تھا جب میں ہائی اسکول میں شامل ہوا تھا  اور پورا اسکول میرے بارے میں بات کررہا تھا، صرف تم ہی میرے پاس آئی اور مجھ سے بات کی اور کہا کہ تم میرے لیے ہو اور اپنے 6 سال تک اپنی بات رکھی ہے- میں آپ کا شکرگذار ہوں- آئی لو یو-

تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ پریا پرکاش برائٹ بلیو آئی میک اپ کیے ہوئے نظر آرہی ہے- وہیں بلیک ڈیپ نیک ڈریس میں کافی بولڈ لگ رہی ہے-

پریا پرکاش وریئر کی پیدائش 12 ستمبر 1999 میں کیرالا کے تھرسور میں ایک ہندو گھرانے میں ہوئی۔ انہوں نےویملا کالج کیرلا سے بیچلر آف کامرس کی پڑھائی کی ہے۔

ٹامل فلم سے ڈیبیو کیا۔ انکے والد پرکاش ویریئر سنٹرل ایکسائز میں ملازم ہےاور والدہ کا نام پریتھا ویریئر گھریلو خاتون ہے۔ انکا ایک چھوٹا بھائی پرسدھ ہے۔

پریا ایک کلاسیکل تربیت یافتہ ڈانسر ہے- پریا نے سال 2018 میں تامل میوزک ویڈیو میں نظر آچکی ہے-

بتادیں کہ ملیالم فلم اورو آدارلو ، کے گانے کا چند سکنڈ کی ویڈیو کلپ ہے جو سوشل میڈیا پر خوب پھیلا۔ جس میں یہ وہ اپنی آنکھوں سے اشارہ کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے کو اسٹار روشن عبدالروف کے ساتھ آنکھ کا اشارہ کرکے راتوں رات مقبولیت پائی تھی-

پریا فلم کے علاوہ اشتہارات میں بھی کام کرچکی ہے- سال 2018 میں وہ نیسلے منچ کے کمرشل اشتہار میں نظر آئیں۔ انہوں نے تیلگو میں ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال کا اشتہار بھی کیا۔  اور کئی دوسرے اشتہارات شامل ہے-

پریا پرکاش نے سال 2019 میں ملیالم فلم اورو آدارلو میں پریا کا رول ادا کیا- فلم کو عمر لولو نے ڈائریکٹ کیا تھا- اسکے بعد وہ تیلگو فلم چیک، میں نظر آئی- جسے چندرا شیکھر نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں پریا کے علاوہ راکول پریت سنگھ اور نیتھن اور سمرن چودھری نے اہم رول ادا کیا تھا-

پریا نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات ملیالم فلم اورو آدارلو، سے کی تھی- پریا کی آنے والی فلم سری دیوی بنگلہ ہے-

Tags:

You Might also Like