Type to search

ٹی وی اور فلم

پریا پراکاش واریر کا ٹک ٹاک پر ہنگامہ، کم مٹکا بولی ، ڈانس میرے بس کی بات نہیں

priya-prakash-varrier

فلمی ڈسک،15مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا سینسیشن بنی پریا پراکاش واریر کا پھر سے ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ پریا پراکاش واریر ٹک ٹاک پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور مزیدار پوسٹ کرکے فینس کو تفریح کرتی رہتی ہے۔ اس بار وہ ایکٹینگ کے علاوہ ڈانس کرتی دیکھی۔ فینس نے پہلی بار انکا زبردست ڈانس دیکھا، لوگ انکے ڈان کی خوب تعریف کررہے ہیں۔ ٹک ٹاک پر اس ڈانس کو کئی بالی ووڈ شخصیات نے کیا ہے۔ لیکن پریا پراکاش واریر الگ انداز میں اس ڈانس کو کرتی نظر آئی۔

 

@priya.prakash.varrier99Dance is not my forte.Yet decided to give it a try at the least 😋

♬ Laxed (Siren Beat) – Jawsh 685

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرے کے سامنے سائرن بیٹ پر پریا پراکاش واریر ڈانس شروع کرتی ہیں اور شاندار انداز میں ڈانس کرنے لگتی ہے۔ لوگ انکے اس ڈانس کی خوب تعریف کررہے ہیں۔ ڈانس کے دوران پریا چشمہ لگائی ہوئی تھی ور پچھے انکی ایک پینٹنگ بنی ہوئی تھی۔

پریا پراکاش واریر نے اس ویڈیو کو 14مئی کو شیئر کیا تھا۔ جسکے اب تک ایک ملین سے ذیادہ ویوز ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی 72 ہزار سے ذیادہ لائکس اور 2 ہزار سے ذیادہ کمنٹس آچکے ہیں۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ڈانس میرے بس کی بات نہیں ہے۔ لیکن میں نے سوچا کیوں نہ ایک بار ٹرائی کیا جائے۔ انکے ڈانس کی کنمٹ میں خوب تعریف ہورہی ہے۔

سال 2018 میں فروری میں ویلنٹائن ڈے کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ساؤتھ انڈین اسٹار نے 10 سکنڈ کے ویڈیو میں کئی طرح سے چہرا بنایا اور ایسے انداز میں آنکھ ماری جسکو بار بار دیکھا گیا۔ لوگوں نے بار بار اس ویڈیو کو دیکھا اور اس اداکارہ کو گوگل پر سرچ کیا۔ جسکے بعد پریا انٹرنیٹ سینسیشن بن گئی۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے۔