Type to search

بین الاقوامی

کوویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابر الصباح ملک کے نئے امیر منتخب

کوویت 30ستمبر(ذرائع) کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح منگل کے روز امریکا میں انتقال کر گئے- اسکے بعد کوویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابرالصباح نے چہارشنبہ کو نئے حکمراں کی حیثیت سے آئینی حلف لیا۔
ولی عہد کا نیا امیر بننا منگل کو ہی طے ہوگیا تھا۔
کوویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد حکومت نے منگل کو ہنگامی میٹنگ بلائی تھی جس میں نئے امیر کا نام طے کیا گیا۔

بتادیں کہ 83 سالہ شیخ نواف قبل ازیں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ رہے تھے۔ 1990ء میں عراق کی کویت پر چڑھائی کے بعد انھیں وزیر محنت اور سماجی امور مقرر کیا گیا تھا۔وہ 1992ء تک اس منصب پر فائز رہے تھے۔ 1994ء سے 2003ء تک وہ کویت کے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ رہے تھے۔

کویت کے شیخ نواف الاحمد الصباح چہارشنبہ کے روز کویتی قومی اسمبلی کے سامنے دستوری حلف اٹھانے کے بعد امیر کویت کے منصب پر فائز ہو گئے۔

عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے نئے امیر نے کہا کہ ’’اللہ کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں ریاست کے دستور اور قوانین کا احترام کروں گا۔