Type to search

اسپورٹس

ایم ایس دھونی کے اس فیکٹر نے بنا دیا دباؤ، کے ایل راہل نے قبول کیا

KL Rahul donates World Cup bat

اسپورٹس ڈسک،ممبئی،27اپریل(پی ٹی آئی) پچھلے کچھ وقت سے ہندوستان کے لیے محدود اووروں کی کرکٹ میں وکٹ کیپر کا کردار نبھا رہے کے لوکیش راہل نے کہا کہ وکٹوں کے پچھے سینئر مہندر سنگھ دھونی کی جگہ لینے کا بہت ذیادہ دباؤ رہتا ہے کیونکہ شائقین آپ سے کافی امیدیں لگائے رہتے ہیں۔

 

دھونی نے 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا اور پچھلے سال انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد سے انہوں نے محدود اووروں کی کرکٹ بھی نہیں کھیلی ہے۔ کے ایل راہل نے اس سال جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف محدود اووروں کی سیریز میں وکٹ کیپر کا رول نبھایا اور نیوزی لینڈ دورے کے دوران بھی انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی۔

راہل نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا ، جب میں ہندوستان کی طرف سے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھا رہا تھا تو مایوس تھا کیونکہ ناظرین کی وجہ سے آپ پر دباؤ رہتا ہے۔ اگر آپ چوک جاتے ہیں تو لگ سوچتے ہیں کہ آپ مہندر سنگھ دھونی کی جگہ نہیں لے سکتے ، انہوں نے کہا، دھونی جیسے سینئر وکٹ کیپر کی جگہ لینے کے دباؤ بہت ذیادہ تھا، کیونکہ وکٹ کیپر کے طور پر میں کسی کو قبول کرنے پر لوگوں کے دماغ میں یہ بات ضرور آتی ہے۔

اب تک 32 ونڈے اور 42 ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیل چکے راہل نے کہا کہ وکٹ کیپنگ انکے لیے نیا کام نہیں ہے کیونکہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے دوران اپنی رانجی ٹیم کرناٹک کی طرف سے پہلے بھی یہ رول نبھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، جو لوگ کرکٹ پر نظر رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ میں لمبے وقت تک وکٹ کیپنگ سے دور نہیں رہا کیونکہ میں نے آئی پی ایل اور جب بھی کرناٹک کی طرف سے کھیلا تب وکٹ کے پچھے بھی ذمہ داری سنبھالی۔

Tags:

You Might also Like