Type to search

قومی

ایکٹر عرفان خان کے انتقال پر صدر جمہوریہ ہند نے تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی، 29اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان آج صبح ممبئی کے ایک نجی ہاسپٹل میں انتقال کرگئے۔ عرفان خان طویل عرصے سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

منگل کو اچانک طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے كوكیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج وہ اپنی اس بیماری سے جنگ ہار گئے۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے بے شمار صلاحیتوں کے مالک معروف اداکار عرفان خان کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر کووند نے آج ٹوئٹ کرکے کہاکہ معروف اداکار عرفان خان کے اچانک انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ غیرمعمولی صلاحیتوں سے مالامال اداکار تھے۔

عرفان خان آج صبح کو کیلابین ہسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے تھے اور ان کا 53 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like