Type to search

قومی

صدر نے ہرسمرت کور بادل کا استعفیٰ قبول کیا

دہلی،18ستمبر (ذرائع) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند نے وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز ہرسمرت کور بادل کا استعفی جمعہ کو قبول کرلیا- دراصل کور نے زراعت سے متعلق تین بلوں کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو مرکزی کابینہ سے استعفی دے دیا تھا- مودی حکومت کے دوسرے دور کا یہ پہلا استعفی ہے- انکا یہ استعفی پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کے احتجاج کے درمیان آیا ہے-
صدر رام ناتھ کووند نے شرومنی اکالی دل (بادل) کی لیڈر ہرسمرت کور بادل کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا ہے آئین کے آرٹیکل 75 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت مسٹر کووند نے مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز مسز ہرسمرت کور بادل کا استعفیٰ قبول کیا۔
جمعہ کو انکا استعفی قبول کرتے ہوئے راشٹرپتی بھون نے ایک بیان میں کہا، ہندوستان کے صدر نے پی ایم مودی کی صلاح پر مرکزی کابینہ سے ہرسمرت کور بادل کا استعفی فوری قبول کرلیا ہے-
وزیراعظم کے مشورے پر مسٹر کووند نے وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر کو مرکزی وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کا چارج سونپا ہے۔ اب وہ وزارت زراعت کے ساتھ ساتھ وزارت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے کام بھی دیکھیں گے۔