Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کے ویلن پریم چوپڑا اور انکی اہلیہ کوویڈ سے متاثر، ہاسپٹل میں شریک

پریم چوپڑا

فلمی ڈسک، 4 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں ایک بار پھر کوویڈ کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، ہر دن تیزی سے کوویڈ کیس سامنے آرہے ہیں اور اب بالی ووڈ میں بھی اسکا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے-

ابھی تک کئی بالی ووڈ ستارے کوویڈ کی زرد میں آچکے ہیں- پیر کو ہی ایکتا کپور، جان ابراہم ، پریا رنچل ، کو بھی کورونا ہونے کی خبر سامنے آئی، اب مشہور بالی ووڈ اداکار پریم چوپڑا اور انکی اہلیہ اوما چوپڑا بھی کورونا کے شکار ہوگئے ہیں-

پریم چوپڑا اور ان کی اہلیہ اوما چوپڑا کو پیر کے روز ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد داخل کرایا گیا-

اداکار کا علاج کرنے والے سینئر ڈاکٹر نے یہ معلومات دی۔ ڈاکٹر جلیل پارکر کے مطابق 86 سالہ پریم چوپڑا اور ان کی اہلیہ کو لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ دونوں پر علاج کا صحیح اثر ہورہا ہے اور انہیں ایک یا دو دن میں ہاسپٹل سے چھٹی دیئے جانے کی امید ہے-

بتادیں کہ پریم چوپڑا کی پیدائش 23 ستمبر 1935 کو لاہور میں ہوئی- انکی والد کا نام رنبیر لال چوپڑا اور والدہ کا نام روپانی چوپڑا ہے- وہ اپنے فیملی کے چھ بچوں میں تیسرے نمبر پر ہے- اوما اور پریم چوپڑا کی 3 بیٹیاں ہے- پریرنا چوپڑا، پونیتا چوپڑا، اور راکیتا چوپڑا ہے-

پریم نے اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کا دل جیتا تھا- پریم نے ویلن بن کر بھی سبھی کا دل جیتا- حال ہی میں پریم چوپڑا یش راج کی فلم بنٹی اور ببلی 2 میں نظر آئے تھے-

پریم چوپڑا اور انکا مشہور ڈائیلاگ پریم نام ہے میرا، پریم چوپڑا، دونوں ہی فینس کو خوب یاد ہے-