Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم لاپتہ لیڈیز کا پہلا گانا ‘دوتوا’ ریلیز ، پرتیبھا رنتا اہم رول میں

فلمی ڈسک، 6 فروری (اردو پوسٹ) کرن راؤ کی ہدایت میں بنی جیو اسٹوڈیو اور عامر خان پروڈکشن کی فلم لاپتہ لیڈیز ان دنوں زیر بحث ہے-

 

 

 

 

حال ہی میں سامنے آئی فلم کے ٹریلر میں اسکی مزیدار دنیا کی جھلک پیش کی، جو کھوئی ہوئی دولہنوں کی رولرکوسٹر سواری میں بستی ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Rao (@raodyness)

 

 

اس نے واقعی میں یہ دیکھنے کے لیے جوش بڑھا دیا ہے کہ ڈائریکٹر کرن راؤ اس بار کیا لانے والی ہے- اس درمیان میکرس نے فلم کا پہلا گانا دوتوا، جاری کردیا ہے-

 

 

 

 

 

 

فلم لاپتہ لیڈیز کا پہلا گانا دوتوا جاردی کردیا ہے، جس میں ناظرین کی نگاہیں دولہن اور روی کشن پر ٹکی ہیں-

 

 

 

 

جی ہاں، فلم لاپتہ لیڈیز کا یہ پہلا گانا اسکی ہنسی سے بھری کہانی کا ایک جامع تفصیل دیتا ہے- گانے کو سکھوندر سنگھ نے گایا ہے اور سنگیت رام سمپت نے دیاہ ے جبکہ دیویاندھی شرما نے اسے لکھا ہے-

 

 

گانے میں دولہن کی تلاش کے درمیان جو سامنے آتا ہے وہ مزیدار گڑبڑھ ہے- دولہنیں شکوک و شبہات سے بھری ہوتی ہیں۔

 

 

 

 

ان کے ارادے ابھی تک واضح نہیں ہیں لیکن وہ واقعی ایک بڑی گڑبڑت پیدا کرنے کے لیے یہاں ہیں-

 

 

 

پولیس دولہنوں کے پچھے ہے کیونکہ وہ ہی شک کا اصلی معاملہ ہے- اپنی بے حد دلچسپ دھنوں کے ساتھ، یہ گانا دیہی ہندوستان کا بہترین جوہر پیش کرتا ہے، جو فلم کا اہم بیک ڈراپ ہے-

 

 

 

 

 

جیو اسٹوڈیوز کی طرف سے پیش کردہ، لاپتہ لیڈیز ، کرن راؤ نے ہدایت دی اور عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔

 

 

یہ فلم عامر خان پروڈکشن اور کنڈلنگ پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کا اسکرپٹ بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے۔

 

 

 

 

 

فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے سنیہا دیسائی نے لکھے ہیں جب کہ بقیہ مکالمے دیوانیدی شرما نے لکھے ہیں۔ یہ فلم یکم مارچ 2024 کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

 

 

فلم لاپتہ لیڈیز میں روی کشن کے علاوہ درگیش کمار، چھایہ کدم، پرتیبھا رنتا، نتانشی گوئک ، سپرش سریواستو، داؤد حسین، جیسے فنکار فلم میں نظر آئیں گے-

 

 

 

کون ہے پرتیبھا رنتا:

اداکارہ پرتیبھا رنتا کی پیدائش 17 ڈسمبر 2000 میں ہماچل پردیش کے شملہ میں ہوئی، انکے والد کا نام راجیش رنتا اور والدہ سندیشنا رنتا ہیں، انکا ایک چھوٹا بھائی اور ایک چھوٹی بہن ابھا رنتا ہے-

 

 

 

 

اداکارہ پرتیبھا رنتا نے شملہ سے اسکولی پڑھائی کی اور ممبئی سے فلم میکینگ میں گریجویشن کیا، اداکارہ کا ڈیبیو سیریل سال 2020 میں نشر ہوا شو قربان ہوا ، تھا جس میں انہوں نے چاہت کا رول پلے کیا-

 

 

 

 

اداکارہ پرتیبھا رنتا نے شملہ کے ایک ڈانسنگ اسکول سے ڈانس کی تربیت لی- انہوں نے ہماچل پردیش میں کئی ڈانس مقابلے میں حصہ لیا اور ایوارڈ جیتے-

 

 

 

 

اداکارہ پرتیبھا اسکول کے دنوں میں تھیٹر میں کام کیا،  سال 2018 میں پرتھیبا نے مس ممبئی بنی، اور زی ٹی وی کے شو قربان ہوا، میں کام کیا-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like