Type to search

ٹی وی اور فلم

دوردرشن پر پھر نشر ہوگا سپر ہٹ سیریل ‘رامائن’

ٹی وی ڈسک،27 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے بڑے بزرگ بچوں کو اپنے زمانے کی کہانیاں سناتے ہوئے یہ ضرور بتاتے ہیں کہ جب ٹی وی پر رامائن نشر ہوتا تھا۔ تب پورا گاؤں کے لوگ ایک ساتھ ٹی وی دیکھا کرتے تھے۔ یہ زمانہ ڈی ڈی نیوز کا تھا۔ جب ملک کے چینل پر محب وطن کے سیریل کا غلبہ تھا ۔ اور رامانند کا رامائن بھی ان سیریلس میں سے ایک تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بار پھر سے وہیں زمانہ لوٹ کر آرہا ہے۔ اور ہندوستانی حکومت نے آفیشل طور پر اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ ڈی ڈی نیشل پر 28مارچ سے رامانند کا سپر ہٹ ٹی وی سیریل دوبارہ نشر ہوگا۔

ہندوستان کے اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کچھ دیر پہلے ہی ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم کل یعنی کہ 28 مارچ سے ڈی ڈی نیشنل پر رامائن کا دوبارہ نشر کرنے جارہے ہیں۔ رامائن کےایک دن میں دو قسط نشر ہونگے۔ انکی ٹائمنگس صبح 9 سے 10 اور رات کو 9 سے 10 ہوگی۔

پروڈیوسر رامانند ساگر کا سپرہٹ سیریل رامائن سال 1987 میں نشر ہونا شروع ہوا تھا اور اس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔