Type to search

ٹی وی اور فلم

پرانتی رائے پرکاش برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ میں بڑے بریک کے انتظار میں

پرنتی رائے پرکاش

فلمی ڈسک، 20 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ اور ماڈل پرانتی رائے پرکاش آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ پرانتی رائے پرکاش ایک فیشن ماڈل ہے جسے انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل 2016 ایڈیشن کے فاتح کے طور پر جانا جاتا ہے-

پرانتی رائے پرکاش کی پیدائش 20 ستمبر 1994 کو ہوئی۔ انہوں نے اتراکھنڈے کے سینٹ جوزف اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی۔ پرانتی کرنل پریم پرکاش اور سدھانا رائے کے ہاں پیدا ہوئی۔ وہ بہار کے پٹنہ کی رہنے والی ہے۔ انکے والد آرمی میں خدمات دیتے ہیں۔

والد کی نوکری کی وجہ سے وہ ہندوستان کے متعدد مقامات پر منتقل ہوئی۔ انہوں نے ممبئی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی) سے فیشن کمیونیکیشن میں تعلیم حاصل کی۔ انہیں یوگا، پینٹنگ ، ڈیزائننگ اور سفر پسند ہے۔ فی الحال رائے پرکاش مقیم ہے۔

پرانتی اپنے کالج کے دنوں میں کھلاڑی ہوا کرتی تھی اور اونچی کھود کے کھیل میں وہ فاتح رہی ہے۔ انکے انسٹاگرام پر ایک تصویر ہے جسے اداکارہ نے چند مہینے پہلے شیئر کیا ہے۔

وہ مس انڈیا 2015 کی سیمی فائنلسٹ بھی ہے- انہوں نے کئی ٹی وی اشتہارات اور لیکمے فیشن ویک اور انڈیا انٹرنیشنل برائیڈل ویک کے لیے ریمپ واک کیا-

پرانتی رائے پرکاش انڈیاز ٹاپ ماڈل کے سیزن 2 کی فاتح رہ چکی ہے- فینس نے انکے بولڈ اداؤں کو کافی پسند کیا تھا- سال 2019 میں آئی بالی ووڈ فلم “فیملی آف ٹھاکرگنج” سے رائے پرکاش ایکٹینگ کی دنیا میں ڈیبیو کرچکی ہے-

 

View this post on Instagram

 

Losing track of time doing things I like 👻👯‍♀️ …I love #quarantine 🤍 #bellydancing

A post shared by Pranati 🎭🌈☀️ (@pranati_rai_prakash) on

ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرانتی بالی ووڈ میں فلم فیملی آف ٹھاکر گنج سے ڈیبیو کیا تھا جس میں جمی شیرگل اور ماہی گل بھی اہم رول میں تھے- اسکے علاوہ لو آج کل میں آفس اسٹنٹ کا رول پلے کیا تھا- ان دنوں وہ ویب سیریز منفوڈ گنج کی بنی، میں اہم کردار میں نظر آرہی ہے-

اداکارہ پرانتی پرکاش ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرکے بے حد خوش ہے۔ پرانتی امتیاز علی کی فلم لو آج کل میں چھوٹے سے رول میں ہے۔ فلم میں کارتیک آریان کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئی۔ پرانتی کے اس کردار کو انکے مداحوں اور انڈسٹری سے کئی شخصیات نے سراہا۔ سال 2020 میں وہ فلم لو آج کل میں کیمیو کیا۔

پرانتی رائے پرکاش سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اپنے فینس کے درمیان اپنی موجودگی ظاہر کرنا انہیں کافی پسند ہے-  اداکارہ رائے پرکاش زی 5 کی ویب سیریز پویزن کا حصہ بھی رہ چکی ہے-