Type to search

ٹی وی اور فلم

پردیپ راوت برتھ ڈے اسپیشل: ویلن کے رول سے مضبوط شناخت بنائی

پردیپ راوت

فلمی ڈسک،21 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ویلن کے کردار کی بدولت اپنی پہچان بنانے والے پردیپ راوت آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

پردیپ راوت کی پیدائش 21 جنوری 1952 کو مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ہوئی- وہ بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں کے مشہور ویلن ہیں- بالی ووڈ میں انہیں گجنی فلم کے لیے یاد کیا جاتا ہے-

انکے والد کا نام ایم ایس راوت، اور والدہ کا نام ایم ایم راوت، ہے انکی بہن کا نام الکا بھاٹیہ ہے- انکی اہلیہ کا نام کلیانی راوت ہے اور وہ گھریلو خاتون ہے، اور انکے بیٹے کا نام وکرم راوت اور سنگھ راوت ہے-

‘مہابھارت’ سیریل میں ‘اشوتھما’ کا کردار پردیپ راوت نے ادا کیا تھا۔ پردیپ بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور فنکار ہے- بالی ووڈ میں گجنی کے ویلن کے طور انہوں نے خوب مقبولیت حاصل کی-

پردیپ راوت کی بی آر چوپڑا کی مہابھارت میں اشوتھاما کے رول سے پیش رفت ہوئی تھی-

انہوں نے بالی ووڈ کی مشہور فلمیں جیسے سرفروش، سلطان، لگان، گجنی جیسے فلموں میں میں یادگار کردار نبھائے-

پردیپ راوت نے سال 2004 میں آئی اسپورٹس ایکشن کامیڈی ڈرامہ تیلگو فلم سیئی سے ساؤتھ فلموں میں ڈیبیو کیا، جس میں انہوں نے بیکشو یادو کا رول نبھایا، اور اس کے لیے انہیں فلم فیئر کا بہترین ویلن کا ایوارڈ ملا- فلم کو ایس ایس راجا مولی نے ڈائریکٹ کیا تھا-

پردیپ نے سال 2007 میں آئی کنڑ فلم پروڈی سے کنڑ فلموں میں ڈیبیو کیا- اور سال 2011 میں ملیالم فلم چائنا ٹاؤن سے ملیالی فلموں میں ڈیبیو کیا- اور سال 2019 میں انہوں نے بھوجپوری فلم کریک فائٹر میں چنگیز خان کا کردار نبھایا اور یہ انکی ڈیبیو فلم تھی- اور سال 2016 میں انہوں نے بنگالی فلم ہیرو 420 میں کام کیا یہ انکی ڈیبیو فلم تھی-

فلم میں جتنا اہم رول ہیرو کا ہوتا ہے وہیں اتنا ہی اہم کردار ایک ویلن کا بھی ہوتا ہے- مگر لوگ ہیرو کی جتنی اہمیت ویلن کو نہیں دیا کرتے- بالی ووڈ کی رنگین دنیا میں اب تک کئی سارے ویلن لوگوں کے درمیان اپنے زبردست مظاہرے کرتے ہوئے نظر آچکے ہیں-

پردے پر پردیپ جتنے خطرناک کردار نبھاتے ہیں وہ اصل زندگی میں پرسکون شخص ہیں- وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گھروالوں کے ساتھ گذارتے ہیں- اسی وجہ سے وہ بہت کم پارٹیوں اور لوگوں کے درمیان نظر آتے ہیں-

انہوں نے سال 1985 میں فلم اعتبار میں پولیس آفیسر کا رول نبھایا تھا، اور اسی سال فلم میری جنگ میں ایک وکیل کے کردار میں نظر آئے- پردیپ نے سال 1986 میں فلم آپ کے ساتھ، سمندر میں کام کیا، سال 1987 میں فلم کاش اور انصاف میں نظر آئے-

پردیپ نے سال 1988 میں مر میٹینگے اور سال 1989 میں دیش کے دشمن، سال 1990 میں آوارگی، اگنی پت، باغی، ذمہ داری، میرا پتی صرف میرا ہے شامل ہے-

سال 1991 میں پردیپ نے پتھر کے پھول، سال 1992 میں اپرادھی، سال 1993 میں کوہرا، 1994 میں آگ اور چنگاری، جذبہ، قاعدہ قانون، انسانیت، سنگ دل صنم جیسی فلمیں شامل ہے-

پردیپ نے سال 1995 میں پولیس والا غنڈہ، سرحد، اور سال 1996 میں دشمنی، راجکمار، سال 1997 میں کوئلہ میں پولیس کمشنر کے کردار میں نظر آئے، سال 1998میں آئی امیتابھ بچن کی فلم میجر صاحب میں سبیدار سنگھ کا کردار نبھایا-

سال 1999 میں آئی ایکشن ڈرامہ فلم سرفروش میں انہوں نے سلطان کا کردار نبھایا- فلم کو جان میتھیو متھن نے ڈائرکٹ کیا تھا، اور فلم میں اہم کردار میں عامر خان، نصیر الدین شاہ، اور سونالی بیندر تھے-

سال 2001 میں آئی عامر خان کی فلم لگان میں انہوں نے دیوا سنگھ کا کردار نبھایا جو ایک سکھ بلے باز کے طور پر نظر آئے، فلم کو آشوتوش گواریکر نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2003 میں پردیپ نے سنی دیول کی جاسوسی تھریلر فلم دی ہیرو: لو اسٹوری آف اے سپائی میں چیف آف را، کے کردار میں نظر آئے- فلم کو انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں سنی دیول، پریتی زنٹا اور پرینکا چوپڑا، کبیر بیدی اور امریش پوری اہم رول میں تھے-

سال 2004 میں انہوں نے امیتابھ بچن کی فلم دیوار میں بلدیو کا کردار نبھایا- فلم میں امیتابھ کے علاوہ اکشے کھنہ ، سنجے دت، جیسے فنکاروں نے کام کیا تھا-

سال 2008 میں آئی فلم گجنی میں پردیپ نے گجنی دھرماتما کا رول پلے کیا- فلم کو اے آر مورگادوس نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں عامر خان ، اسین جیا خان اور پردیپ راوت اہم رول میں تھے-

پردیپ نے سال 2011 میں فلم شابری، سال 2013 میں گرانڈ مستی، اور سال 2015 میں سنگھ از بلنگ میں کام کیا ہے-

پردیپ نے فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریلس اور شوز میں بھی کام کیا ہے- سال 1988 میں دوردشن پر نشر ہوئے شو مہابھارت، سال 1994 میں تحقیقات، چندرکانتا، اور سال 1996 میں نشر ہوئے شو یوگ میں برٹش پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئے-

انہوں نے ویب سیریز میں بھی ہاتھ آزمایا سال 2019 میں انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم زی5 پر نشر ہوئی ویب سیریز دی فائنل کال میں بھی نظر آچکے ہیں-