Type to search

ٹی وی اور فلم

پراچی دیسائی نے بالی ووڈ کو بتایا فیملی بزنس، پرانا ویڈیو وائرل

پراچی

فلمی ڈسک،19اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بالی ووڈ میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ بالی ووڈ میں جاری نیپوٹزم مسئلہ لگاتار اٹھ رہا ہے۔ کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھی نیپوٹزم کو لیکر بھی اپنی آواز اٹھائی ہے۔ فیملی (نیپوٹزم) کو لیکر پراچی دیسائی بھی بالی ووڈ پر خوب تنقید کرتی دیکھی۔ پراچی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی باصلاحیت اداکارہ بھی ہے۔

فی الحال سوشانت موت کا کیس چل رہا ہے  تو دوسری طرف انکی دوست اور اداکارہ ریا چکرورتی سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

پراچی کی پیدائش 12 ستمبر 1988 کو گجرات کے سورت میں ہوئی۔ دیسائی ، گجرات کے سورت ، انکے والد نرنجن دیسائی اور والدہ امیتا دیسائی ہیں۔ انکی ایک بہن ایشا دیسائی ہے۔ انہوں نے سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول سے نویں جماعت تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اعلی تعلیم کے لیے سنہاگڑ کالج پونے سے کی۔

 

پراچی دیسائی نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا، یہ انڈسٹری اسٹار کڈس سے باہر آتی نہیں ہے،، ہے نا،،، یہ سبھی صرف خاندان میں ہی ہے، یہ ہی چیز ہے جو وہ کرتے ہیں۔ یہ پوری طرح سے ایک فیملی بزنس ہے۔ وہ سبھی ممبئی میں ہی رہتے ہیں۔ انکا یہ پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

Baat to sach hai💔

A post shared by Filmygyan Videos (@filmygyanvideos) on

پراچی کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ جس میں اداکارہ بالی ووڈ کو فیمیلی بزنس بتاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ پراچی دیسائی کے اس بیباک خیال کو لیکر فینس بھی خوب انکی تعریف کررہے ہیں۔ پراچی کا یہ ویڈیو فلمی گیان نے اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا انکے بچے اسٹار بنتے ہیں اور پھر انکے بچے اسٹار بنتے ہیں۔

بتادیں کہ دیسائی نے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ میں بھی اپنی زبردست پہچان بنائی۔ قسم سے ٹی وی سیریل کے ذریعہ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی پراچی دیسائی نے فلم راک آن سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ لیکن ونس آپن ٹائم ان ممبئی ، بول بچن اور آئی، می اور میں جیسی فلموں سے پراچی نے خوب مقبولیت پائی۔ اسکے علاوہ فلم اظہر اور پولیس گری میں نظر آئی۔

بتادیں کہ دیسائی اپنے بیباک خیال کے لیے خوب جانی جاتی ہے۔