Type to search

ٹی وی اور فلم

پراچی دیسائی برتھ ڈے اسپیشل : ٹی وی سے فلموں تک کامیاب سفر

پراچی دیسائی

فلمی ڈسک،12ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سے فلم انڈسٹری کافی سفر طے کرنے والی اداکارہ پراچی دیسائی آج اپنا 32ویں سالگرہ منارہی ہے۔ اس موقع پر فینس لگاتار انکی تصویریں شیئر کررہے ہیں۔

پراچی دیسائی کو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مقبولیت ایکتا کپور کے سیریل قسم سے، انہیں شہرت ملی۔ اس سیریل میں پراچی کا لک خوب پسند کیا گیا۔ اس سیریل کے بعد وہ اتنی مقبول ہوئی کہ انہیں فلموں سے آفر آنے لگے۔

پراچی دیسائی کی پیدائش 12 ستمبر 1988 کو گجرات کے سورت میں ہوئی۔ دیسائی ، گجرات کے سورت ، انکے والد نرنجن دیسائی اور والدہ امیتا دیسائی ہیں۔ انکی ایک بہن ایشا دیسائی ہے۔ انہوں نے سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول سے نویں جماعت تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اعلی تعلیم کے لیے سنہاگڑ کالج پونے سے کی۔

 

View this post on Instagram

 

🤍🕯🕊🤞🏻

A post shared by PRACHI DESAI (@prachidesai) on

 

پراچی کو شروع سے ہی ایکٹینگ کا شوق تھا اور اس لیے انہوں نے بالاجی ٹیلی فلمز کو آڈیشن دیا اور یہی سے پراچی کی گاڑی چل پڑی۔ ایکتا کپور نے انہیں قسم سے سیریل میں موقع دیا۔ پراچی اس سیریل سے مشہور ہوگئی۔

کیا آپ جانتے ہیں اپنے اسکول کے دنوں میں پراچی دیسائی ایکٹر شاہد کپور کی بہت بڑی فین ہوا کرتی تھی۔ لیکن جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی گئی انکی دیوانگی ریتیک روشن کے لیے بڑھنے لگی۔ پراچی نے صرف دو سیریل میں ہی کام کیا اور جسکے بعد فرحان اختر کے ساتھ راک آن میں اداکاری کی۔

پراچی نے فلم انڈسٹری میں راک آن سے ڈیبیو کیا۔ سال 2008 میں پراچی کا یہ سفر شروع ہوا۔ اسکے بعد لائف پارٹنر، ونس اپن اے ٹائم ان ممبئی، بول بچن، اور می اور جیسی فلموں میں نظر آئی۔

بتادیں کہ دیسائی نے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ میں بھی اپنی زبردست پہچان بنائی۔

قسم سے ٹی وی سیریل کے ذریعہ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی پراچی دیسائی نے فلم راک آن سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

لیکن راک آن، لائف پارٹنر، ونس آپن اے ٹائم ان ممبئی، تیری میری کہانی، بول بچن، آئی می اور میں، پولیس گری، ایک ویلن، اظہر، راک آن 2، کاربن، جیسے فلموں میں کام کیا۔

 اسکے علاوہ پراچی نے قسم سے، کسوٹی زندگی کے، جھلک دیکھلاجا میں بطور کنٹیسٹنٹ، سی آئی ڈی، دی کپل شرما شو، ناگین، میں نظر آچکی ہے۔

پراچی کو سال 2006 میں سریل قسم سے کے لیے میں بیسٹ فریش نیو فیس کا انڈین ٹیلی ایوارڈ ملا۔

جبکہ اسی سال اسی سیریل کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا کلاکار ایوارڈ ملا۔
پراچی کو سال 2007 میں اور 2008 میں سیریل قسم سے کے لیے انہیں پسندیدہ بھابی۔نندن رشتہ کا زی رشتے ایوارڈ ملا۔

اور بیسٹ ایکٹرس ان لیڈر ول کا انڈین ٹیلی ایوارڈ ملا۔
پراچی کو سال 2009 میں فلم راک آن کے لیے اسٹار ڈیبیو آف دی ایئر کا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔

۔ جبکہ اسی فلم کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا آنندہ لوک پرسکار ایوارڈ ملا۔ اور اسی فلم کے لیے پسندیدہ نئی ہیروئن کا اسٹار سب سے فیوریٹ ایوارڈ ملا۔
پراچی کو سال 2011 میں فلم ونس آپن اے ٹائم ان ممبئی کے لیے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ اور کلاکار ایوارڈ ملا۔

اور کئی ایوارڈس انہوں نے اپنے نام کیے۔

Tags:

You Might also Like