Type to search

ٹی وی اور فلم

پوجا ساونت برتھ ڈے اسپیشل: مراٹھی فلموں کی مشہور اداکارہ

پوجا ساونت

فلمی ڈسک، 25 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مراٹھی اور ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ پوجا ساونت آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں فلم جنگلی میں ودیوت جاموال کے ساتھ کام کرچکی ہے۔

پوجا ساونت کی پیدائش 25 جنوری 1990 میں ممبئی کے ایک ہندو گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام ویلاس ساونت اور والدہ کا نام امروتا ساونت ہے- انکے بھائی شریا ساونت اور بہن روچرا ساونت ہے-

انہوں نے اسکولی تعلیم ممبئی کے بال موہن ودیا مندر سے کی اور کالج کی پڑھائی ممبئی کے ایس آئی ڈیبلو ایس کالج آف سائنس اینڈ کامرس سے گریجویشن کیا-

وہ ایک مراٹھی فلموں کی اداکارہ ہے- انہوں نے سال 2010 میں سچت پاٹل کی ملٹی اسٹارر فلم شنبھر وشرنتی سے ڈیبیو کیا تھا-
فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے قبل پوجا نے سال 2008 میں ایک بیوٹی پیجینٹ ‘مہاراشٹرا ٹائمز شروان کوئین’ جیتا تھا۔

سال 2010 میں انہوں نے مراٹھی فلم شنبھر وشرنتی میں کام کیا، فلم کو سندیپ ایس شنڈے نے پروڈیوس کیا تھا- یہ انکی ڈیبیو فلم تھی-

سال 2011 میں انہوں آتا گا بیا میں کام کیا اور اسی سال انہوں نے مراٹھی کامیڈی فلم زہاکاس میں مانی کا رول پلے کیا- فلم میں انکوش چودھری، امرتا خان ویلکر ، سائی تمھانکر اور پوجا ساونت لیڈ رول میں تھے-

پوجا نے سال 2012 سترنگی رے، اور سال 2013 میں ناورا مزا بھروا میں کام کیا اور سال 2014 میں مراٹھی کامیڈی فلم پوسٹر بوائز میں کلپنا کا کردار نبھایا- فلم کی ہدایتکاری سمیر پاٹل نے کی تھی، فلم میں پوجا ساونت اور نیہا جوشی فیمیل لیڈ رول میں تھے-

سال 2014 میں پوجا نے سماجی مسئلے پر مبنی مراٹھی فلم سانگتو ایکا میں شیتی کا رول نبھایا- فلم کو ستیش راج واڑے نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2015 میں آئی مراٹھی کامیڈی فلم ستا لوٹا پن سگلا کوٹہ میں ایشا کا کردار نبھایا- فلم کو شربانی دیودھر نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم پوجا ساونت، سدھارتھ چاندیکر، جیسے فنکار تھے-

سال 2016 میں آئی مراٹھی ایکشن ڈرامہ فلم دگادی چول میں انہوں نے پوجا کا کردار نبھایا- فلم کو چندرکانت کانسی نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں انکوش چودھری، مرکند دیش پانڈے اور پوجا ساونت لیڈ رول میں تھے-

اسی سال انکی ایک اور مراٹھی ہارر کامیڈی فلم چیٹر ریلیز ریلیز ہوئی- فلم کو اجے پھنسیکر نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2017 میں پوجا نے مراٹھی ہارر فلم لپاچپی میں نیہا کا رول پلے کیا- فلم کو وشال فریا نے ڈائریکٹ اور جیتندر پاٹل اور ارونا بھٹ نے پروڈیوس کیا تھا- اس فلم کے لیے انہیں دادا صاحب پھالکے ایکسیلینس ایوارڈ بھی ملا تھا-

سال 2019 میں پوجا نے ہندی ایکشن ایڈوینچر فلم جنگلی میں کام کیا- فلم کو امریکن فلم میکر چک رسل نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں ودیوت جاموال، پوجا ساونت، آشا بھٹ اور اتل کلکرنی لیڈ رول میں تھے-

سال 2020 میں پوجا نے مراٹھی اسپورٹس ڈرامہ فلم وجیتا میں کام کیا- فلم میں انہوں نے نالینی جگتپ کا کردار نبھایا- فلم کو امول شیج نے ڈائریکٹ اور راہل پوری نے پروڈیوس کیا، فلم میں سبودھ بھایو، سوشانت شیلر اور پوجا ساونت نظر آئے-
اسکے علاوہ انہوں نے کئی مراٹھی فلموں میں کام کیا ہے-

انہوں نے زی مراٹھی پر نشر ہوئے شو ایکا پریکشا اک جوڑیچا ماملا میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئی- اور کلرس مراٹھی پر نشر ہوئے جللوش سورنیگاچا میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئی، اور
پوجا نے زی ٹالکیز پر نشر ہوئے شو واجلے کی بارا میں بطور اینکر نظر آئی، اور سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو بوگی ووگی میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لیا تھا،

پوجا ساونت نے سونی ٹی وی پر نشر ہوئی شو انڈیاز بیسٹ ڈانسر میں بطور مہمان نظر آئی، تو وہیں سونی مراٹھی پر نشر ہوئے شو مہاراشٹرا بیسٹ ڈانسر میں جج کے طور پر دیکھی-

پوجا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکے 12 لاکھ فالوورس ہیں ۔ وہ اپنی لیٹیسٹ تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہے-
پوجا ساونت کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں جب بات اسٹائل کی ہو تو وہ ایک فیشنسٹا ہے- وہ زیادہ تر اپنی بولڈ اور سیکسی تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں اور اپنے پر اعتماد میں فوٹو شیئر کرتی ہے- انکا فیشن سینس اور انداز زبردست ہے-

پوجا ساونت کو آخری بار سوربھ بھایو کی فلم ‘بونس’ میں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے فلم میں گشمیر مہاجنی کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

پوجا کو سال 2018 میں مہاراشٹرا موسٹ ڈیزائربل ویمن کا ایوارڈ ملا، اور سال 2019 میں ایم ایف کے گولڈ دیوا کا ایوارڈ مل چکا ہے-