Type to search

ٹی وی اور فلم

کبھی عید کبھی دیوالی میں پوجا ہیگڑے، سلمان کے ساتھ نظر آئیں گی

کبھی عید کبھی دیوالی

فلمی ڈسک،12فروری(اردو ہوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی- اس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سپر اسٹاروں میں سے ایک سلمان کے ساتھ کام کرنے کی شروعات کرنے کا انتظار نہیں کرپارہی ہے- اپنی خوشی سے پوجا نے ٹیوٹ کے ذریعہ سے خوشی ظاہر کی- بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی جوڑی پردہ سمیں پر دکھائی دے سکتی ہے۔

اداکارہ نے ٹیوٹ میں لکھا ہے سال 2020 کی شروعات بہت بڑی ہے- آپ سب کے ساتھ ہی خبرشیئر کرنے کے لیے مرے جارہی ہوں، سلمان خان—- آپکے ساتھ اس پر کام کرنے کا انتظار نہیں کرپارہی ہوں- فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں پوجا سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر نظر آئیں گی-
ساجد ناڈیاڈ والا اس فلم کو پروڈیوس کرنے کے ساتھ اس کی اسکرپٹ بھی لکھ رہے ہیں۔

ساجد نے بتایا کہ رتیک روشن کے اپوزٹ فلم ’موہن جوڈاڑو‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والي پوجا ہیگڈے پہلی بار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ساجد نے کہا ’’حال ہی میں ’ہاوس فل ۔ 4 میں پوجا کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہمیں محسوس ہوا کہ اس فلم کے لئے وہ پرفیکٹ ہیں اور اسکرین پرفارمینس غضب کی ہے۔ سلمان کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی جو کہانی میں نیا پن لائے گی”۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ایک فیملی ڈرامہ فلم ہوگی جس کی ہدایت فرہاد سام جی دیں گے ۔

یہ فلم 2021 عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

ساجد نے کہا ’’سلمان کی فلم ’جڑواں‘ پہلی مرتبہ عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی،

اور میری ہدایت میں بنی ’کک‘ بھی عید پر ہی ریلیز ہوئی تھی‘‘۔

اس فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہونے سے قبل سلمان اور پوجا کے ایک ساتھ متعدد ورکشاپ بھی کرائے جائیں گے،

تاکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہموار ہوجائیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں سلمان ایک نئے گیٹ اپ میں نظر آئیں گے۔

جبکہ پوجا کا کردار ایک چھوٹے شہر کی لڑکی کا ہوگا،

جو سلمان کے کردار سے بالکل مختلف ہے۔

وہیں جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی پوجا ہیگڑے کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہونے لگی-

اس فلم میں سلمان ایک نئے لک میں نظر آئیں گے-

انکے لک پر ابھی فیصلہ لیا جانا باقی ہے-

فلم میں پوجا ایک چھوٹے شہر کی لڑکی کے رول میں ہے-

Tags:

You Might also Like