Type to search

ٹی وی اور فلم

سدھانشو سریا کی فلم ’ثنا‘ میں کام کریں گی پوجا بھٹ

پوجا بھٹ

ممبئی، 9 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم آر آر آر کا قمار جاری ہے اور فلم قریب ایک ہزار کروڑ روپئے کا ورلڈ وائیڈ باکس آفس کلکشن کرچکی ہے- فلم کی کہانی باہوبلی فیم رائٹر وی ویجندر پرساد نے لکھی ہے- اور اس درمیان انہوں نے نئے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے-

وہیں دوسری طرف اداکارہ پوجا بھٹ کی اگلی فلم کا اعلان ہوگیا ہے، پوجا نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم کو لیکر پوسٹ لکھا ہے اور اپنے تجسس کا اظہار کیا ہے-

فلم آر آر آر اور باہوبلی جیسی کامیاب فلموں کی اسکرپٹ لکھنے والے مصنف کے وی وجیندر پرساد بنگالی ناول نار بنکم چندر چٹرجی کے کی مشہور ناول آنند مٹھ، پر مبنی ایک فلم کی اسکرپٹ لکھنے کی تیاری کررہے ہیں-

مصنف سے فلمساز بنے رام کمل مکھرجی اور زی اسٹوڈیو کے سابق سربراہ سوجوئے کٹی نے جمعہ کو ناول نگار بنکم چندر چٹرجی کی 128 ویں برسی پر اعلان کیا- فلم کو ایس ایس ون انٹرٹینمنٹ کے شیلیندر کمار اور پی کے انٹرٹینمنٹ کے سورج شرما کریں گے اسے ہندی ، تامل اور تیلگو زبان میں بنایا جائے گا-

فلمسازوں کے مطابق یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہوگی، جس کی شوٹنگ حیدرآباد، مغربی بنگال اور لندن میں کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja B (@poojab1972)

 

اداکارہ پوجا بھٹ نے فلم ثنا میں انٹری ہوگئی ہے- بتادیں کہ فلم ثنا میں رادھیکا مدن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی- جسکی ہدایت لوو فیم سدھانشو ساریہ کریں گے- معلومات کے مطابق ثنا ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے، جو زندگی میں کافی کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن جسکی خود سے بھی اندرونی لڑائی جاری ہے-

اس لڑکی کے کردار میں رادھیکا نظر آئیں گی، یاد دلادیں کہ پوجابھٹ آخری بار نیٹ فلکس کی بامبے بیگمس میں نظر آئی تھی، فلم کے لیے پوجا کافی پرجوش ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے-

پوجا بھٹ نے سال 2020 میں فلم ‘سڑک۔ 2’ سے کم بیک کیا تھا۔

پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سدھانشو سریا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

پوجا بھٹ کاکہناہے ’’میں بہت خوش ہوں کہ سدھانشو سریا نے مجھے اس اہم فلم کا حصہ بنایا جس میں خواتین کی حقیقی زندگی کو دکھایا گیا ہے اور اس طریقے سے نہیں جیسا کہ دنیا ان کے بارے میں سوچتی ہے ۔

اہم بات یہ ہے کہ رادھیکا مدن نے گزشتہ ماہ مارچ میں ممبئی میں فلم ‘ثنا’ کی شوٹنگ شروع کی تھی۔

فلم میں رادھیکا مدن اور پوجا بھٹ کے علاوہ سوہم شاہ اور شیکھا تلسانیا بھی نظر آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like