Type to search

ٹی وی اور فلم

پوجا بھٹ برتھ ڈے اسپیشل: اپنی شاندار اداکاری سے بالی ووڈ میں پہچان بنائی

پوجا بھٹ

فلمی ڈسک، 24 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور فلم سڑک سے شہرت کی بلندیوں تک پہچی خوبصورت اداکارہ پوجا بھٹ اج اپنی سالگرہ منارہی ہے-

انہوں نے بالی ووڈ کی کئی بہترین فلموں اور مختلف فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے- پوجا 90 کے دہائی کی شاندار ادکارہ رہی ہے- انہوں نے عامر خان، سنجے دت، اور سنی دیول جیسے بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا-

پوجا بھٹ کی پیدائش 24 فروری 1972 کو ہوئی- انکے والد مہشور ڈائریکٹ اور فلم ساز مہیش بھٹ ہیں- انکی والدہ کا نام کرن بھٹ ہے- مہیش بھٹ نے دوسری شادی سونی رازدان سے کی-

ان کا ایک بھائی راہل بھٹ ہے اور وہ دو سوتیلی بہنیں شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ ہیں۔

فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے پوجا کو بچپن سے ہی اداکاری میں دلچسپی تھی-

وہ فلم ڈائریکٹر ، اداکارہ ، وائس اوور آرٹسٹ ، ماڈل ، اور فلم میکر ہیں۔

پوجا نے دل ہے کہ مانتا نہیں، سر، ہم دونوں اور چاہت جیسی کئی فلموں میں اداکاری کی-

اداکارہ پوجا بھٹ آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے- لیکن انکی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہی ںہے- پوجا بھٹ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن اداکارہ نے سبھی کا بخوبی سامنا کیا-

انکے فلمی کیریئرکی بات کریں تو پوجا بھٹ نے بڑے پردے پر سال 1991 میں آئی فلم “دل ہے کہ مانتا نہیں” سے قدم رکھا تھا-

اسکے بعد انہیں کئی فلموں کے آفر ملنے لگے تھے- فلمی کیریئر کے علاوہ پوجا بھٹ کا تنازعات سے بھی رشتہ رہا- کئی بار اداکارہ کسی بیان یا پھر کسی اور وجہ سے بحث میں چھائی رہی-

پوجا بھٹ نے اپنے کیریئر کی شروعات 17 سال کی عمر میں ٹیلی ویژن فلم ،ڈیڈی” سے کیا تھا- جسکی ہدایت انکے والد مہیش بھٹ نے کی تھی- ایک شرابی والد اور اسکی بیٹی کے رشتوں پر مبنی اس فلم میں پوجا کے والد کے کردار میں انوپم کھیر تھے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja B (@poojab1972)

 

سال 1989 میں آئی ٹیلی ویژن فلم ڈیڈی کے لیے پوجا کو فلم فیئر ایوارڈ برائے لکس نیو فیس آف دی ایئر کا بیسٹ فیمیل ڈیبیو ایوارڈ ملا-

اسکے بعد پوجا نے فلم دل ہے کہ مانتا نہیں ، سے بڑے پردے پر نظر آئی- اس فلم میں انکے مقابلے عامر خان تھے- اس فلم میں پوجا کی معصومیت بھرے انداز نے ہر کسی کا دل جیتا- یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی-

فلموں میں کامیاب اداکاری کے علاوہ پوجا نے کئی فلموں کی ہدایت بھی دی- انہوں نے سال 2003 میں فلم “پاپ” سے فلم ڈائریکشن میں انٹری لی اور کئی فلموں کی ہدایت کی-

آج ، بھلے ہی پوجا اور انکے والد مہیش بھٹ کے درمیان اچھی بانڈنگ ہے لیکن ایک وقت تھا جب پوجا اپنے والد سے نفرت کرتی تھی- جسکی وجہ تھی انکے والد کی دوسری شادی، مہیش بھٹ کی پہلی بیوی کرن تھی-

ذرائع کے مطابق کرن یتیم تھی اور لمبے عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد مہیش بھٹ نے کرن سے شادی کی- مہیش بھٹ اور کرن کے دو بچے ہیں راہل بھٹ اور پوجا بھٹ لیکن شادی کے کافی سال بعد دونوں الگ ہوگئے اور مہیش بھٹ نے کرن کو طلاق دے دیا اور سونی رازدان سے شادی کرلی تھی-

جب یہ بات پوجا کو معلوم ہوئی تھی تب وہ والد مہیش بھٹ اور سونی رازدان سے نفرت کرنے لگی تھی، کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ سونی رازدان نے ان سے انکے والد کو چھین لیا ہے-

پوجا بھٹ اور ان کے والد مہیش بھٹ نے فلمی میگزین کے لئے ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ جب یہ فوٹو شوٹ سامنے آیا تو تہلکہ مچ گیا تھا-

پوجا بھٹ کو بھی شراب نوشی کی بری لت تھی اور اسکا خلاصہ انہوں نے خود کیا تھا- انہوں نے بتایا تھا کہ سال 2016 تک وہ اسکی عادی تھی- پوجا نے اپنی اس لت کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا تھا، 2 سال اور 10 مہینے آج نشے کے بنا-

پوجا بھٹ صرف تنازعات کی وجہ سے ہی سرخیوں میں نہیں بنی رہی، بلکہ اپنے بولڈ لک کی وجہ سے بھی کئی بار بحث میں رہی- پوجا بھٹ کے بولڈ انداز نے سبھی کو حیران کردیا تھا- تو کئی بار پوجا اپنے بیانوں کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہی تھی-

پوجا بھٹ اپنی پرسنل لائف کو لیکر بھی سرخیوں میں رہی- ادکارہ نے سال 2003 میں منیش مکھیجا سے شادی کرکے سبھی کو چونکا دیا تھا- منیش کا بالی ووڈ سے دور دور تک کوئی رشتہ نہیں تھا-

وہ ٹی وی پر اینکرینگ کیا کرتے تھے- ہریانہ کے رہنے والے منیش سے پوجا کی پہلی ملاقات فلم “پاپ” کے سیٹ پر ہوئی تھی- اس فلم کے ذریعہ پوجا بالی ووڈ میں ہدایتکار کے طور پر ڈیبیو کر رہی تھی-

اس فلم کی شوٹنگ کے دونوں قریب آئے- اور شادی کرلی- لیکن یہ شادی ذیادہ دنوں تک نہیں چلی اور دونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا-

سال 1991 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم “دل ہے کے مانتا نہیں” میں انہوں نے پوجا دھرمچند کا رول نبھایا- فلم کو مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم عامر خان، انوپم کھیر جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا-

یہ فلم آسکر وننگ فلم “اٹ ہپینڈ ون نائٹ” کا ری میک تھی۔ اس فلم کے لئے پوجا بھٹ کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی سال پوجا بھٹ نے رومانٹک تھریلر فلم سڑک میں پوجا کے کردار میں نظر آئی- فلم میں سنجے دت اور پوجا لیڈ رول میں تھے جبکہ فلم کو مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 1992 میں پوجا بھٹ فلم پریم دیوانے میں رادھا کے رول میں دیکھی- فلم میں جیکی شراف، مادھوری ڈکشت او رپوجا بھٹ اہم کردار میں تھے-

سال 1992 میں آئی فلم جانم میں پوجا نے انجلی کا کردار نبھایا- فلم کو وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں راہل رائے اور پجا بھٹ لیڈ رول میں تھے-

اسی سال پوجا نے مہیش بھٹ کی ہارر فلم جنون میں ڈاکٹر نیتا کا کردار نبھایا- فلم میں راہل رائے لیڈ رول میں تھے-
اسکے بعد پوجا پھر تیری کہانی یاد آئی، سر، چور اور چاند، پہلا نشہ، تڑی پار، ناراض، گہنیگار، ہم دونوں، چاہت، تمنا، بارڈر، کبھی نہ کبھی، انگارے، زخم، صنم تیری قسم، ایوریبڈی سیس آئی ایم فائن، سڑک 2 جیسی فلموں میں اداکاری کی-

اپنے کیریئر میں وہ پانچ فلمیں بھی ہدایت کرچکی ہے- پوجا نے فلم پاپ، ہالی ڈے، دھوکا، کجرارے، جسم 2، کی ہدایت کی- جبکہ بطور پروڈیوسر پوجا نے تمنا، دشمن، زخم، سور: دی میلوڈی آف لائف، جسم ، پاپ، روگ، اور کابریٹ جیسی فلموں کو پروڈیوس کیا-

پوجا بھٹ نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘بامبے بیگمس’ میں نظر آنے والی ہے- یہ سیریز 8 مارچ کو انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی- اس سیریز میں پوجا بھٹ، امریتا سبھاش، شاہانہ گوسوامی اور راہل بوس اہم رول میں ہے-
اس سے پہلے انکی بطور اداکاری آخری فلم 10 سال پہلے ایوریبڈی سیس آئی ایم فائن، ریلیز ہوئی تھی-

Tags:

You Might also Like