Type to search

Uncategorized

جوانی جانیمن سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہے پوجا بیدی کی بیٹی

فلمی ڈسک،7اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پوجابیدی کی بیٹی عالیہ ایف (عالیہ فرنیچر والا)، سیف علی خان کی فلم جوانی جانیمن سے ڈیبیو کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ عالیہ کاکہنا ہے کہ اپنے کردار کے لیے زیادہ تیاری کرنا انہیں پسند ہے۔ اس فلم میں عالیہ ، سیف کی بیٹی کے کردار کو نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ نیتن کاکٹڑ اس فلم کے ہدایت کار ہے۔ اس رومانٹک ڈرامہ میں تبو بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Do what you love and you’ll never have a problem with Monday😌 . @sashajairam

A post shared by ALAIA F (@alaiaf_) on


وہیں جوانی جانیمن میں عالیہ کے ساتھ کام کرنےکے بعد پروڈیوسر جئے شیواکرمانی کی ناردرن لائٹس فلمس نے عالیہ کے ساستھ تین فلموں کا معاہدہ سائن کیا ہے۔ اس معاہدہ کے بارے میں شیواکرمانی نے کہا، میں نے بس اپنی سوجھ بجھ کا پلان کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ، جوانی جانیمن میں عالیہ کے ساتھ کام کرنےکے بعد اور انہیں ایک فنکار کے طور پر دیکھنے کے بعد مجھے پتہ تھا کہ اس علاقے میں انکے لیے اور کیا ہے۔ میرے دماغ میں شروعات سے ہی یہ بات تھی۔ لیکن ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے بعد پورا یقین ہوا کہ ، ہاں مجھے یہ کرنا چاہیئے۔
نتین کی طرف سے ہدایت کاری میں فلم جانیمن 29 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ عالیہ کو انسٹاگرم پر 3 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like