Type to search

ٹی وی اور فلم

سوئمنگ پول میں یوگا کرتے نظر آئی 44 سالہ اداکارہ پوجا بترا

پوجا بترا یوگا

فلمی ڈسک، 26 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انیل کپور کی فلم وراثت سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پوجا بترا اب فلموں میں بھلے ہی ایکٹیو نہیں ہے، لیکن سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویروں سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھنچتی ہے،

اسکے ساتھ ہی وہ اپنی فیٹنس کو لیکر کافی فکر مند رہتی ہے- اور ورک آوٹ کی بھی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے-

 

اب پوجا بترا نے یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جسے لوگ خوب پسند کررہے ہیں-
پوجا بترا (44 سالہ) نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں وہ پول کے کنارے بکنی میں یوگا کرتے دیکھ رہی ہے-

بتادیں کہ ایسا پہلی بار ہوا جب پوجا اپنی کسی تصویر کو لیکر بحث میں ہے، اس سے پہلے بھی وہ اپنی کئی ہاٹ تصویریں پوسٹ کرکے سرخیاں بٹور چکی ہے۔
پوجا بترا نے اس تصویر کے ساتھ پارسی نظم رومی کی لائن کو لکھا ہے- اداکارہ کی اس تصویر پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں-

پوجا بترا کی پیدائش 27 اکتوبر 1976 کو اترپردیش کے فیض آباد میں ہوئی- انکے والد کا نام روی بترا ہے، جو آرمی میں تھے، انکی والدہ نیلما بترا ہے جو سابق مس انڈیا کی کنٹیسٹنٹ رہی۔انکے دو بھائی ہیں۔

انہوں نے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کیا۔ پوجا ایک ماڈل، اداکارہ ، ہوسٹ ، پروڈیوسر ہے۔

انکی پرسنل لائف کی بات کریں تو پوجا نے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سونو ایس اہلوالیہ سے 2002 میں کیلفورنیا کے لاس اینجلس میں شادی کی- حالانکہ سال 2011 میں انکا طلاق ہوگیا-

 

اسکے بعد پوجا بترا نے ایکٹر نواب شاہ کے ساتھ تعلقات میں رہی، دونوں نے 4 جولائی 2019 کو دہلی میں آریا ریتی رواج سے شادی کرلی-

پوجا بترا نے سال 1993 میں مس انڈیا انٹرنیشنل کا کراؤن پہنا، اسی سال وہ مس ایشیا پیسیفک میں تھرڈ رنراپ رہی اور اسکے بعد وہ کافی مقبول ہوگئی-

بتادیں کہ پوجا نے سال 1997 میں آئی انیل کپور کی فلم وراثت سے ڈیبیو کیا تھا- اسکے بعد وہ حسینہ مان جائے گی، دل نے پھر یاد کیا، اور کہیں پیار نہ ہوجائے جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے-

سال 1997 میں آئی وراثت انکی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ہے۔سال 1997 میں آئی ملیالی فلم چندرلیکھا انکی ملیالم ڈیبیو فلم تھی۔ سال 1998 میں آئی گریکو ویروڈو انکی تیلگو ڈیبیو فلم تھی، اور سال 2016 میں آئی کلر پنجابی انکی پنجابی ڈیبیو فلم رہی۔

بالی ووڈ کو کئی فلمیں دے چکی پوجا کو کئی کمرشل اشتہارات میں بھی دیکھا جاچکا ہے-

Tags: