Type to search

فیشن

کرینہ، کیارا اور کنگنا کا سپر سیکسی پولکا اسٹائل

پولکا اسٹائل

فیشن ڈسک،17جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیسے ہی پولکا ڈاٹس کا نام آتا ہے تو آپ کے دماغ میں 80 اور 90 کے دہائی کی اداکاراوں کا اسٹائل سامنے آجاتا ہوگا، لیکن جیسا کہ ہر اسٹائل واپس لوٹ کر آتا ہے ، ٹھیک ویسے ہی پولکا ڈاٹس کی بھی فیشن میں واپسی ہوچکی ہے اور کرینہ سے لیکر کنگنا تک ہر اداکارہ اس ٹرینڈ کو فالو کرتی نظر آرہی ہے، اگر آپ نے بھی جب تک پولکا ڈاٹس کو ٹرائی نہیں کیا ہے تو ان ادکاراؤں سے ٹپس لے کر آپ بھی ایک پولا ڈاٹ والی ڈریس خرید ہی لیں-

کیارا اڈوانی کا پولکا ڈاٹ ڈریس
گذشتہ دنوں ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے کیارا اڈوانی ریڈ کلر کی اس ڈریس میں بے حد خوبصورت نظر آئی، فیشن ڈیزائنر گوری اینڈ نانیکا کی طرف سے ڈئزائن کی گئی کیارا کی اس ریڈی کلر کی شارٹ ڈریس میں بلیک کلر سے پولکا ڈاٹس بنے ہوئے تھے، ڈریس کی خاصیت تھی شولڈرس کے پاس ڈریمیٹک فریللس –

کرینہ کی بلیک اینڈ وائٹ پولکا ڈریس
بالی ووڈ کی فیشنستان کرینہ کپور خان بھی اکثر پولکا ڈاٹ ڈریس میں نظر آتی ہے ، یہ شاید کرینہ کا بھی پسندیدہ فیشن ٹرینڈ ہے – ویسے کرینہ ایک سے زیادہ موقعوں پر بلیک اینڈ وائٹ پولکا ڈریس میں ہی نظر آئی ہے- پھر چاہے شارٹ اسٹائل فراک ہو، لانگ گاؤن ہو یا پھر ہالٹر نیک اسٹائل ڈریس-

کنگنا کی پولکا والی میڈی ڈریس
ان دنوں کنگنا رناوت بھی اپنی آنے والی فلم پنگا کے پرموشن میں مصروف ہے- اس دوران کنگنا نے لائٹ پنک کلر کی فراک اسٹائل میڈی ڈریس پہن رکھی تھی جس پر ریڈ کلر سے پولکا ڈاٹس بنے ہوئے تھے، ساتھ ہی ریڈ کلر کی چوڑی ویسٹ بیلٹ، بنا جیولری کے اس لک میں خوبصورت لگ رہی تھی کنگنا-

سوناکشی سنہا کا الگ اسٹائل
دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی پولکا ڈاٹ ڈریس میں کئی بار نظر آچکی ہے، انکی یہ ریڈ کلر کی لانگ ڈریس پر وائٹ کلر سے پولکا ڈاٹس بنے وہئے ہے، ڈریس کی خاصیت ہے اسکی ڈرامیٹک سلوس (آستین) اور فریللس والی چوڑی ویسٹ بیلٹ-

Tags:

You Might also Like