Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو یونیورسٹی کے آن لائن پروگرام میں نازیبا مداخلت کے خلاف پولیس میں شکایت

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی

حیدرآباد، 28/ اگست(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر سیدعین الحسن اور یونیورسٹی کیمپس واقع حیدرآباد اور آف کیمپسز میں موجود اساتذہ کے درمیان 26/ اگست کو منعقدہ آن لائن تبادلہ خیال پروگرام میں غیر شناخت کردہ افراد نے مداخلت کرتے ہوئے ناپسندیدہ اور واہیات قسم کے ویڈیو دکھانے کی کوشش کی۔

یونیورسٹی کے تکنیکی عملے نے فوراً واہیات مداخلت کو پروگرام سے خارج کردیا۔ اس مداخلت پر شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن اور رجسٹرار انچارج پروفیسر صدیقی محمد محمود نے اپنی اور یونیورسٹی کی جانب سے شدید ناپسندیدگی اور سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اس ضمن میں رائے دُرگم پولیس اسٹیشن‘ سائبرآباد (حیدرآباد) میں شکایت درج کرادی گئی ہے اور یونیورسٹی پروکٹوریل ٹیم کے ذریعے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Tags:

You Might also Like