Type to search

وائرل

ایم پی : اندور میں پولیس نے گھر سے باہر نکلے لوگوں کو بے دردی سے پیٹا

وائرل ڈسک، بھوپال،4مئی(ذرائع) مدھیہ پردیش میں اندور پولیس لاک ڈاؤن میں اب لوگوں کے ساتھ بربریت سے پیش آرہی ہے۔ ضروری سامان لینے نکلے لوگوں کی پولیس بربریت سے پٹائی کررہی ہے۔ بوہرا سماج کے دو لوگوں کو پٹائی والا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ اسکے علاوہ پولیس کے شکار میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر بھی ہوئے جنہیں خوب پیٹا گیا۔

گلزار کالونی میں کل صبح بوہرا سماج کے دو لوگوں کو پولیس نے تب پیٹا جب تک دونوں بائیک سوار بھاگ نہیں گئے۔ اس واقع کا ویڈیو بھی وائرل ہوا۔ اسی علاقے میں پولیس نے کئی لوگوں پر اپنی بربریت دیکھائی۔ یہاں تک سڑک پر کھڑی گاڑیوں میں بھی توڑ پوڑ مچا دی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ دودھ، دہی، اور دیگر ضروری سامان لینے نکلے تھے لیکن پولیس نے انکی ایک نہیں سنی اور بےتہاشا مارنے لگے۔ جب پولیس بائیک سوار بوہرا سماج کے دو لوگوں کو مار رہی تھی تب جبران نامی ایک شخص اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جسے دیکھ پولیس نے اسے بھی پیٹا اور اسکی گاڑیاں توڑ دی۔

اسی علاقے میں رہنے والے عظیم خان نے بتایا کہ وہ میونسپل میں اسسٹنٹ ریونیو انسپکٹر ہے۔ وہ کل دودھ لینے نکلے تھے انکا کارڈ گاڑی میں رہ گیا تھا۔ اس دوران اچانک پولیس آئی اور انہیں بے دردی سے پیٹنے لگی۔

Tags:

You Might also Like