Type to search

اسپورٹس

ایتھلیٹکس: ہیماداس نے پولینڈ میں جیتا گولڈمیڈ

پولینڈ/5جولائی(اردوپوسٹ) ہندوستان کی ہیما داس نے پولینڈ میں پوزن ایتھلیٹکس گرینڈ پری میں خواتین کی 200 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل جیتا جبکہ گولا پھیکنے میں قومی ریکارڈ جیتنے والے جیتندر پال سنگھ نے کانسی میڈل حاصل کیا۔ ورلڈ جونیئر چیمپیئن اور 400 میٹر قومی ریکارڈ ہولڈر ہیما نے  200 میٹر میں 23.65 سیکنڈ کا وقت نکال کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پچھلے کچھ مہینوں سے پیٹھ درد سے پریشان رہی ہیما کی 200 میٹر میں اس سال یہ پہلی  دوڑ تھی۔ انکا ذاتی بہترین کارکردگی 23.10 سکنڈ ہے جو انہوں نے پچھلے سال حاصل کیا تھا۔ اس دوڑ میں ایک دیگر ہندوستانی وی کے وسمایا نے 23.75 سکنڈ کے وقت کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

Tags:

You Might also Like