Type to search

قومی

نریندر مودی نے رشی کپور کو بتایا ‘ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس’ ، شیئر کیا خاص فوٹو

دہلی،30اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور بالی ووڈ ایکٹر رشی کپور کے انتقال پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے اظہار غم ظاہر کیا۔ پی ایم مودی نے اس مشہور اداکار کے ہندوستانی سینما انڈسٹری میں دیئے تعاون کو یاد کرتے ہوئے رشی کپور، انکی اہلیہ نیتو کپور کے ساتھ اپنا پرانا فوٹو شیئر کیا۔

 

پی ایم نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا، کثیر جہتی ، پیارے اور زندہ دل … یہ رشی کپور جی تھے۔ ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھے۔ میں ہمیشہ سوشل میڈیا پر بھی ان سے اپنی بات چیت کو یاد کرونگا، وہ فلموں اور ہندوستان کی ترقی کے بارے میں جذباتی تھے۔ انکے انتقال سے رنجیدہ ہوں۔

انکے خاندان اور مداحوں سے تعزیت ، امن … غور طلب ہے کہ رشی کپور نے اپنے توانائی بھر پور اداکاری سے بڑی تعداد میں لوگوں کو دل جیتا اور لاکھوں کی تعداد میں شائیقین بنائے۔ 67سالہ رشی کپور کو چہارشنبہ کی صبح این ایچ ریلائنس ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ انہیں سانس لینے میں دقت ہورہی تھی۔ انکا جمعرات کی صبح قریب 9:45 بجے انتقال ہوا۔

Tags:

You Might also Like