Type to search

قومی

پی ایم مودی نے دی رمضان کی مبارکباد، مانگی یہ دعا

no-compromise-on-integrity

دہلی،24اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی سمیت پورے ملک میں رمضان کا مقدس مہینہ ہفتہ سے شروع ہوگا۔ دہلی سمیت ملک کے الگ الگ حصوں میں جمعہ کی شام رمضان کا چاند نظر آگیا۔ علما نے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے مسلم برادری سے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی اور نائب صدر وینکیا نائیڈو نے رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے کہا، میں اعلان کرتا ہوں کہ دہلی میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ مسلم تنظیم امارت شرعیہ نے ایک بیان میں بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کی دہلی میں جمعہ کی شام اجلاس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دہلی میں چاند نظر آیا ہے۔ اسکے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں بھی چاند دیکھا ہے۔

کمیٹی کے سکریٹری مولانا معیز الدین نے اعلان کیا ، “25 اپریل ، 2020 کو رمضان کے مہینے کی پہلی تاریخ ہوگی۔” مفتی مکرم نے کہا ، بہار ، کولکتہ ، رانچی اور ہریانہ سمیت متعدد مقامات پر دیکھا گیا ہے۔” جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھی ہفتے کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا اور مسلم کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن لاگو ہے تاکہ لوگ گھروں میں رہیں اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی ایم مودی نے ٹیوٹ کیا رمضان مبارک ! میں سبھی کے لیے سلامتی ، اچھی صحت اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں، یہ مقدس مہینہ اپنے ساتھ دیا، ہم آہنگی اور ہمدردی لائے۔ ہم کورونا کے خلاف جنگ میں جیت حاصل کریں اور اس سیارے کو مزید صحتمند بنائیں۔

Tags:

You Might also Like